سعيد بن يَربوع المخزومي القرشي
|
معلومات شخصیت
|
---|
پیدائشی نام |
سعيد بن يَربوع بن عنكثة بن عامر المخزومي القرشي الكناني |
رہائش |
مكة - المدينة المنورة |
اولاد |
أولاده: هُوَد بن سعيد، الحَكم بن سعيد، عبد الله بن سعيد، عبد الرحمن بن سعيد، عُبَيد بن سعيد، عياض بن سعيد، عَطاء بن سعيد، عَون بن سعيد بناته: ريطة بنت سعيد، أمَنة بنت سعيد، أم حبيب بنت سعيد |
والد |
يَربوع بن عنكثة المخزومي الفرشي |
والدہ |
هند بنت سعيد السهمية القرشية |
|
|
درستی - ترمیم |
نام ونسب
جاہلی نام صرم تھا،آنحضرتﷺ نے بدل کر سعید رکھا،ابو ہود کنیت،نسب نامہ یہ ہے، سعید بن یربوع بن عنکثہ بن عامر بن مخزوم قرشی عامری۔
اسلام وغزوات
باختلافِ روایت فتح مکہ سے کچھ پہلے یا فتحِ مکہ میں مشرف باسلام ہوئے ،پہلی روایت کی رو سے غزوۂ فتح میں آنحضرتﷺ کے ساتھ تھے، [2] فتح مکہ کے بعد جنگ حنین میں شریک ہوئے ،آنحضرتﷺ نے حنین کے مالِ غنیمت سے پچاس اونٹ مرحمت فرمائے۔
[3]
عہدِ فاروقی
حضرت عمرؓ کے زمانہ میں آنکھوں کی بصارت جاتی رہی،حضرت عمرؓ اظہار ہمدردی کے لیے آئے اورکہا کہ مسجد نبویﷺ میں جمعہ اور نماز جماعت نہ چھوڑنا سعید نے کہا، میرے پاس کوئی رہنما نہیں ہے، اس عذر پر انھیں حضرت عمرؓ نے ایک رہنمادیا [4] چنانچہ نا بینا ہونے کے بعد بھی اسی آدمی کی مدد سے مسجد آتے تھے اور جماعت ناغہ نہ ہوتا تھا۔
وفات
امیر معاویہ کے زمانہ 54ھ میں وفات پائی، وفات کے وقت 124 سال کی عمر تھی۔
[5]
فضل وکمال
فضل وکمال کے لحاظ سے کوئی قابلِ ذکر شخصیت نہیں رکھتے ہیں تاہم ان کی روایت سے حدیث کی کتابیں خالی نہیں ہیں۔
[6]
احترام رسول
سعید آنحضرتﷺ کا اتنا احترام کرتے تھے کہ رسول اللہ کے مقابلہ میں کسی بڑائی کو اپنی طرف منسوب کرنا پسند نہ کرتے تھے ،عمر میں سعید رسول اللہ ﷺ سے بہت بڑے تھے،لیکن اس تفاوت کا اظہار بھی وہ بڑائی کے لفظ سے پسند نہ کرتے تھے، ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا ہم میں تم میں کون بڑا ہے، گو سعید عمر میں بڑے تھے،لیکن پاس ادب سے اس کا اظہار اس طرح کیا کہ آپ مجھ سے بلند اور بہتر ہیں،البتہ میں آپ سے پہلے پیدا ہوا ہوں۔
[7]
حوالہ جات
- ↑ لوا خطا ماڈیول:Cite_Q میں 684 سطر پر: attempt to call upvalue 'getPropOfProp' (a nil value)۔
- ↑ (اسد الغابہ:2/317)
- ↑ (مستدرک حاکم:3/49)
- ↑ (اسد الغابہ:2/124)
- ↑ (ایضاً)
- ↑ (تہذیب الکمال:124)
- ↑ (استیعاب:2/557)
صحابہ کرام کی فہرست |
---|
|
الف | | |
---|
ب | |
---|
ت | |
---|
ث | |
---|
ج | |
---|
ح | |
---|
خ | |
---|
د | |
---|
ذ | |
---|
ر | |
---|
ز | |
---|
س | |
---|
ش | |
---|
ص | |
---|
ض | |
---|
ط | |
---|
ظ | |
---|
ع | |
---|
غ | |
---|
ف | |
---|
ق | |
---|
ک | |
---|
ل | |
---|
م | |
---|
ن | |
---|
و | |
---|
ہ | |
---|
ی | |
---|