حاطب بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ بدر میں شامل صحابی اور کاتب وحی تھے۔
نام و نسب
حاطب نام، والد کا نام عمرو تھا، نسب نامہ یہ ہے حاطب بن عمرو بن عبد شمس بن عبد ود بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی، ماں کا نام اسماء تھا۔ سہل بن عمروسلیط بن عمروسکران بن عمرو کے بھائی تھے۔
اسلام و ہجرت
آنحضرتﷺ کے ارقم کے گھر میں تشریف لانے کے قبل مشرف باسلام ہوئے ، اسلام کے بعد حبشہ کی ہجرت کی،دونوں ہجرتوں کا شرف حاصل کیا، پھر وہاں سے مدینہ گئے اور رفاعہ بن عبد لمنذر کے مہمان ہوئے۔[1]
کاتب وحی
دربارِ رسالت میں کتابت کا شرف حاصل کیا، ابن مسکویہ، ابن سیدالناس عراقی اور انصاری وغیرہ نے اس کی صراحت فرمائی ہے۔ [2]
غزوات
مدینہ آنے کے بعد بدرعظمیٰ میں شریک ہوئے،[3] بدر کے بعد غزوہ احد میں بھی شرکت کا پتہ چلتا ہے، مگر اس کے بعد کے حالات معلوم نہیں۔[4]