وہب نام، والد کانام سعد تھا، نسب نامہ یہ ہے، وہب بن سعد بن ابی سرح بن حارث بن حبیب بن جذیمہ بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی۔عبد اللہ بن سعد کے بھائی ہیں
اسلام و ہجرت
زمانہ اسلام متعین طور پر نہیں بتایا جا سکتا، لیکن سرزمین مکہ ہی میں اسلام لائے،اسلام کے بعد مدینہ ہجرت کی اور کلثوم بن ہدم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یہاں اترے،آنحضرتﷺ ان کو اور سوید بن عمرو کو رشہ اخوت میں منسلک کر دیا۔