كعب بن زيد بن قيس بن مالک بن كعب بن حارثہ بن دينار بن النجار، الانصاری النجاری۔[1]
حالاتِ زندگی
کعب بن زید غزوہ بدر میں شامل ہوئے سریہ منذر بن عمروبئر معونہ کے غازی تھے۔ سریہ منذر بن عمرو میں عامر بن طفيل نے مسلمانوں کے خلاف بنو سلیم کی مدد لی تھی۔ عامر طفیل نے بنو سلیم کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر حملہ کیا تھا۔ مسلمانوں نے ان کے ساتھ جنگ لڑی مگر آخر میں تمام مسلمان شہید ہو گئے۔ جن میں صرف ”کعب بن زید“ غازی ہوئے۔ وہ شہید ہونے والوں میں صرف زخمی ہوئے تھے۔ بعد میں آپ غزوہ خندق میں شہید ہو گئے تھے۔[2][3]