ثقیف بن عمرو غزوہ بدر میں شامل ہونے مہاجرین صحابہ میں شامل ہیں اصحاب صفہ میں شمار ہوتے ہیں۔ [1]
نام میں اختلاف
ان کا نام بعض مؤرخین نے کثیر بن عمرو بھی لکھا ہے۔نام ثقیف، کنیت ابومالک، والد کا نام عمرو بن شمیط، قبیلۂ ’’بنو اسد‘‘ سے تعلق رکھنے کی بناپر اسدی کہے جاتے ہیں علامہ واقدی نے ان کا نام ’’ثقاف‘‘ ذکرکیا ہے جب کہ حافظ ابن عبد البر، علامہ ابونعیم وعلامہ ابن حجر عسقلانی نے ’’ثقیف‘‘ بتایا ہے ۔ [2] بنوامیۃ کے حلیف ومعاہد تھے[3]
ان کا نام ثقف بن عمرو بن شميط الأسدی اور نسب بنی حجر بن عياذ بن يشكر بن عدوان ہے۔ یہ بنواسد کے حلیف تھے یہ اور ان کے دو بھائی بدر میں شریک تھے جن کا نام مالک بن عمرو اورمدلج بن عمرو ہے یہ 7ھغزوہ خیبر میں شہید ہوئے انھیں اسیر نامی یہودی نے قتل کیا [4][5]