Share to: share facebook share twitter share wa share telegram print page

اسود بن نوفل

اسود بن نوفل
معلومات شخصیت
والد نوفل
والدہ فریعہ

نام و نسب

اسود نام،والد کا نام نوفل تھا،شجرۂ نسب یہ ہے،اسود بن نوفل بن خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی بن کلاب بن مرہ قرشی السدی، ماں کا نام فریعہ تھا، نانہالی نسب نامہ یہ ہے، فریعہ بنت عدی بن نوفل بن عبدمناف بن قصی حضرت اسودؓ ام المومنین خدیجہؓ صدیقہ کے بھتیجے اور ورقہ بن نوفل کے بھائی تھے، ان کے والد نوفل سخت کینہ پرور مشرک اور مسلمانوں کے بڑے دشمن تھے۔ [1]

اسلام

لیکن جس گھر میں خدا کا نام لینا سخت ترین جرم تھا،اسی میں اسود نے توحید کی صدا بلند کی۔ [2]

ہجرت

سبقت اسلام کے ساتھ اسود نے ہجرت حبشہ کا شرف بھی حاصل کیا اوروہاں سے آنحضرت کے مدینہ آنے کے بعد مدینہ منورہ گئے۔ [3]

حوالہ جات

  1. (اسدالغابہ:1/88)
  2. (اسد الغابہ:1/88)
  3. (اصابہ:1/45)
Kembali kehalaman sebelumnya