Share to: share facebook share twitter share wa share telegram print page

ابوسبرہ بن ابو رہم

ابوسبرہ بن ابو رہم

معلومات شخصیت
والدہ برہ بنت عبد المطلب   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں مہمات نبوی کی فہرست ،  غزوہ خیبر ،  غزوہ خندق ،  غزوۂ بدر ،  غزوہ احد   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں


ابوسبرہ بن ابو رہم رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں شریک ہونے والے مہاجر صحابی تھے۔

نام و نسب

ابوسبرہ کنیت ہے مگر اس کی شہرت نے اصل نام چھپادیا، نسب نامہ یہ ہے ابو سبرہ بن ابی رہم بن عبد العزیٰ بن ابی قیس بن عدوو بن نصربن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی قرشی عامری، ان کی والدہ برہ عبد المطلب کی بیٹی تھیں اس رشتہ سے آنحضرت کے پھوپھی زاد بھائی ہوئے۔

اسلام و ہجرت

ابوسبرہ سابقین اسلام میں تھے اور حبشہ کی دونوں ہجرتوں کا شرف حاصل کیا، دوسری ہجرت حبشہ میں ان کی بیوی کلثوم بھی ساتھ تھیں، ہجرت مدینہ کے بعد دوسرے مہاجرین کے ساتھ حبشہ سے مدینہ آئے اور منذر بن محمد کے یہاں اترے، آنحضرت نے ان میں اورسلمہ بن سلامہ میں مواخاۃ کرادی۔

غزوات

مدینہ آنے کے بعد غزوہ بدر، غزوہ احد اور غزوہ خندق وغیرہ جس قدر غزوات ہوئے سب میں شریک رہے،[1] تاحیات نبوی مدینہ میں قیام رہا،آپ کی وفات کے بعد مکہ چلے آئے،بدری صحابیوں میں تنہا یہی ہیں،جنھوں نے مدینہ کا قیام ترک کرکے دوبارہ مکہ کی سکونت اختیار کی۔[2]

وفات

مکہ مکرمہ میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہدِ خلافت میں وفات پائی۔[3][4]

حوالہ جات

  1. استیعاب:2/706
  2. اصابہ:7/181
  3. ابن سعد،جزو3،ق1:293
  4. اصحاب بدر،صفحہ 128،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
Kembali kehalaman sebelumnya