آل ابراہیم سے مراد ہیں۔ اسماعیل ( علیہ السلام)، اسحاق ( علیہ السلام)، یعقوب ( علیہ السلام)، اسباط ( علیہ السلام) اور تمام اسرائیلی پیغمبر اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
آل ابراہیم کو یہ فضیلت عطا کی گئی کہ ان میں انبیا و سلاطین کا سلسلہ قائم کیا اور بیشتر پیغمبر آپ ہی کی نسل سے ہوئے حتیٰ کہ کائنات میں سب سے افضل حضرت محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے بیٹے اسماعیل (علیہ السلام) کی نسل سے ہوئے۔[1]