غدیر خم ایک چھوٹی سی جھیل کا نام ہے[1] جو مقام جحفہ سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ خود جحفہ مکہ مکرمہ کے شمال مغرب میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جو احرام باندھنے کے پانچ میقاتوں[2]میں سے ایک ہے۔ غدیر کے مقام پر پانی اور درختوں کی موجودگی کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے قافلے یہاں پر رکا کرتے تھے۔[3]