وسطی امریکا (central america) بر اعظم امریکا کا وسطی جغرافیائی علاقہ ہے جسے ہسپانوی زبان میں سینٹرو امریکا یا امریکا سینٹرل کہا جاتا ہے۔ اسے اس طرح بھی بیان کیا جا سکتا ہے کہ براعظم شمالی امریکا کا جنوبی علاقہ جو جنوب مشرق میں براعظم جنوبی امریکا سے منسلک ہے۔
یہ علاقہ تقریبا 592،000 مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ جبکہ آبادی 40،000،000 ہے۔
یہ علاقہ آتش فشانی پٹی پر واقع ہے اس لیے آتش فشاں پھٹنے اور زلزلوں کے واقعات یہاں اکثر رونما ہوتے ہیں۔ نکاراگوا کا دار الحکومت ماناگوا1931ء اور 1972ء میں زلزلوں سے تباہ ہوا جبکہ 2001ء میں دو زلزلوں نے ایل سیلواڈور کو زبردست نقصان پہنچایا۔
وسطی امریکا مندرجہ ذیل ممالک میں منقسم ہے:
ملک کا نام مع پرچم
فہرست ممالک بمطابق رقبہ (مربع کلومیٹر)
فہرست ممالک بمطابق آبادی (بمطابق یکم جولائی 2005ء)
وسطی امریکا کی کئی جدید تعریفوں میں بیلیز اور پاناما کو اس میں شامل کیا گیا ہے جو 19 ویں صدی میں اسپین سے آزادی حاصل کرنے کے بعد تخلیق پانے والی وفاقی جمہوریہ وسطی امریکہ میں شامل نہیں تھے۔