وادی کشمیر جموں و کشمیر میں ایک وادی ہے۔ اس کے جنوب مغرب میں پیر پنجال اور شمال مشرق میں سلسلہ کوہ ہمالیہ واقع ہے۔ یہ تقریبا 135 کلومیٹر طویل اور 32 کلومیٹر چوڑی ہے جسے دریائے جہلم سیراب کرتا ہے۔[1]
وادی کشمیر کا بڑا نسلی گروہ کشمیری ہیں جو کشمیری زبان بولتے ہیں۔ وادی ایک مسلم اکثریتی آبادی ہے جس میں 97،16 فیصد مسلمان ہیں۔ بقایا آبادی میں ہندو (1.84٪)، سکھ (0.88٪)اور بدھ (0.11 فیصد) ہیں۔[2] وادی کی اہم زبانیں اردو اور کشمیری ہیں جبکہ اردو دفتری زبان ہے۔ جبکہ ایک کثیر تعداد انگریزی بھی جانتی ہے۔[3]
34°02′00″N 74°40′00″E / 34.0333°N 74.6667°E / 34.0333; 74.6667