سامرہ (انگریزی: Samaria) (/səˈmɛəriə/;[1] عبرانی: שומרון, عبرانی زبان Šoməron, طبری تلفظ صوتی Šōmərôn; عربی: السامرة, as-Sāmirah – "جبل نابلس" بھی کہا جاتا ہے) ارض اسرائیل یا فلسطین میں ایک تاریخی علاقہ ہے جو شمال میں گلیل اور جنوب میں یہودا سے جڑا ہوا ہے۔[2][3] عام زمانہ کی ابتدا میں یوسیفس نے بحیرہ روم کو اس کی مغربی سرحد کہا اور دریائے اردن کو اس کی مشرقی سرحد۔[3] عبرانی بائبل کے مطابق یہ علاقہ قبیلہ افرائیم کا تھا جبکہ اس کا مغربی نصف حصہ قبیلہ ماناسہ کے زیر تصرف تھا۔ سلیمان علیہ السلام کی وفات کے بعد سلطنت دو حصوں مملکت یہوداہ اور مملکت اسرائیل میں تقسیم ہو گئی اور یہ علاقہ مملکت اسرائیل کے حصے میں آیا جو اس کا جنوبی حصہ بنا۔[2] رام اللہ ان دونوں کی درمیان سرحد تھی۔[4]