خلیج بنگال

خلیج بنگال

خلیج بنگال دنیا کی سب سے بڑی خلیج ہے جو بحر ہند کا شمال مشرقی حصہ ہے۔ مثلث کی شکل کی یہ خلیج مغرب میں بنگلہ دیش اور بھارت کی ریاست مغربی بنگال سے لے کر تمل ناڈو اور سری لنکا مشرق میں برما (میانمار) اور انڈمان و نکوبار کے جزائر سے ملتی ہے۔

خلیج بنگال 2,172,000 مربع کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔ کئی بڑے دریا اس خلیج میں گرتے ہیں جن میں دریائے پدما، میگھنا، جمنا، ایراوتی، گوداوری، مہاندی، کرشنا اور کاویری شامل ہیں۔ اس خلیج کے کناروں پر واقع اہم بندرگاہوں میں چنئی، پونڈیچری، وشاکھاپٹنم، کولکتا، چٹاگانگ اور ینگون شامل ہیں۔

خلیج بنگال کی اوسط گہرائی 2600 میٹر (8500 فٹ) اور زیادہ سے زیادہ گہرائی 4694 میٹر (15400 فٹ) ہے۔ خلیج کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 2090 کلومیٹر اور چوڑائی 1610 کلومیٹر ہے۔

تاریخی حوالہ جات

نویں صدی عیسوی کے مسلم مصنف یعقوبی نے خلیج بنگال کو بحیرہ ھرکند کے نام سے لکھا ہے اور اسے چین تک پہنچنے کے لیے سات سمندروں میں سے ایک بتایا ہے۔

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!