یعقوب بن حلفئی (انگریزی: James, son of Alphaeus، کواینہ یونانی میں Ἰάκωβος, Iakōbos ؛ عبرانی: יעקב בן חלפי Ya'akov ben Halfay) یسوع کے بارہ رسولوں میں سے ایک تھے۔ جن کا ذکر تمام تین اناجیل متوافقہ میں رسل کی فہرست میں موجود ہے۔ ان کی اکثر چھوٹے یعقوب کے ساتھ نشان دہی کی جاتی ہے۔ (انگریزی James the Less، یونانی Iakōbos ho mikros, Ἰάκωβος ὁ μίκρος مرقس 15:40) ترجموں کے حساب سے ان کو صغیرہ، چھوٹا، کم یا نوعمر لکھا جاتا ہے۔
ان کو یعقوب بن زبدی سے الگ سمجھا جاتا ہے اور کچھ تشریحات کے مطابق یعقوب، بھائی یسوع (یعقوب البار) بھی مختلف شخصیت ہے۔[2]عہد نامہ جدید میں ان کا ذکر محض چار بار آیا ہے۔ ہر بار ان کا ذکر صرف بارہ رسولوں کے ناموں کے ساتھ آیا ہے۔[3]