صحرا کی مائیں وہ مسیحیتارک الدنیا عورتیں جو چوتھی یا پانچویں صدی عیسوی میں مصر، فلسطین اور شام میں رہتی تھیں۔ وہ عام طور پر راہبانہ زندگی بسر کرتی تھیں بعض اوقات وہ زاہدہ کے طور پر بھی رہتی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ خواتین جو صحرا سے باہر رہتی تھیں لیکن تارک الدنیا یا راہبانہ زندگی بسر کرنے والی ان ابتدائی خواتین سے متاثر ہو کر انھی کے طریقے اپنانے والیوں کو بھی صحرا کی مائیں کہا جاتا ہے۔[1]