ناحوم بائبل کے مطابق انہیں صغائر انبیاء میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ جن کی پیشن گوئی یہودی بائبل یا عہد نامہ قدیم میں لکھی ہوئی تھی۔ ناحوم کی کتاب کو بائبل میں میکاہ کی کتاب اور کتاب حبقوق کے درمیان ترتیب وار ترتیب دیا گیا تھا۔ آپ نے آشوری سلطنت کے خاتمے اور اس کے دارالحکومت نینویٰ کے بارے میں ایک زندہ شاعرانہ انداز میں لکھا۔ آپ کا دور ساتویں صدی قبل مسیح تھا اور آپ کا مزار عراق کے شہر القوش میں واقع ہے۔[2]
آپ نے آشوری سلطنت کے دار الحکومت نینویٰ شہر کے زوال کی پیشین گوئی کی تھی کیونکہ آشوری جس پالیسی پر عمل پیرا تھے وہ خدا کی مرضی کے مطابق نہیں تھی۔[3][4]۔
حوالہ جات