عبد الحمید اول (20 مارچ 1725ء – 7 اپریل 1789ء) سلطنت عثمانیہ کے 27 ویں سلطان تھے۔ وہ سلطان احمد ثالث کے صاحبزادے تھے اور اپنے بھائی مصطفی ثالث کے بعد 21 جنوری 1774ء کو تخت سلطنت پر بیٹھے۔
عبد الحمید نے اپنی زندگی کے ابتدائی 43 سال کا بیشتر عرصہ حرم میں گزارj۔ سلطان بغاوت کے خطرے کے پیش نظر شہزادوں کو "حرم میں قید" کر دیا کرتے تھے۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم والدہ رابعہ شرمی سلطان سے حاصل کی جنھوں نے عبد الحمید کو تاریخ اور خطاطی کے علوم سکھائے۔
حرم کی مقید زندگی گزارنے کے باعث عبد الحمید ریاستی معاملات پر کوئی گہری نظر نہیں رکھتے تھے اور اس طرح مشیروں کے رحم و کرم پر رہ گئے۔ البتہ حرم کی تربیت نے انھیں بہت مذہبی اور امن پسند طبیعت دی۔ ان کی حکومت کے آغاز کے اگلے ہی سال سلطنت عثمانیہ کو جنگ کولویا میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث اسے 1774ء میں ذلت آمیز معاہدہ کوچک کناری پر دستخط کرنا پڑے جو اس کے زوال کے آغاز کی واضح دلیل تھی۔
اپنی تمام تر ناکامیوں کے باوجود عبد الحمید اول کو سب سے رحم دل عثمانی سلطان تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان کی مذہبی طبیعت کے باعث لوگ انھیں "ولی" کہا کرتے تھے۔
حوالہ جات
- ^ ا ب Dale H. Hoiberg، مدیر (2010)۔ "Abdulhamid I"۔ Encyclopædia Britannica۔ I: A-ak Bayes (15th ایڈیشن)۔ Chicago, IL: Encyclopædia Britannica Inc.۔ صفحہ: 22۔ ISBN 978-1-59339-837-8
- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/072310065 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مئی 2020
عبدالحمید اول پیدائش: 20 مارچ 1725 وفات: 7 اپریل 1789
|
شاہی القاب
|
ماقبل
|
سلطان سلطنت عثمانیہ 21 جنوری 1774 – 7 اپریل 1789
|
مابعد
|
مناصب سنت
|
ماقبل
|
خلیفہ 21 جنوری 1774 – 7 اپریل 1789
|
مابعد
|
سانچہ:عثمانی شجرہ نسب