خاصکی سلطان (Haseki sultan) (عثمانی ترکی: خاصکی سلطان) عثمانیسلطان کی ایسی خاتون کا شاہی خطاب تھا جس نے ایک شہزادہ (şehzade) کو جنم دیا ہو۔ یعنی اس طرح اس کا مطلب شہزادہ کی ماں ہے۔ خاصکی سلطان کا محل میں ایک اہم مقام ہوتا تھا، جو والدہ سلطان (valide sultan) کے بعد حرم میں دوسری سب سے زیادہ طاقتور عورت سمجھی جاتی تھی۔