زمین کا ایک بڑا علاقہ جو عام خیال سے سمُندر میں گھرا ہو، بَرِاَعْظّم کہلاتا ہے۔ اس تعریف کے مطابق سات بَِراَعْظّم ہیں۔ ایشیا، یورپ، افریقا، انٹارکٹیکا، آسٹریلیا، شمالی امریکا اور جنوبی امریکا۔ مگر یہ خیال کچھ درست نہیں جدید اصلاح کے مطابق یورپ اور ایشیا روس کے زمینی راستے سے جڑے ہوئے ہیں اور یوریشیا کہلاتے ہیں۔ اسی طرح جنوبی اور شمالی امریکا بھی جڑے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ براعظموں کی اصل تعداد پانچ تصور کی جاتی ہے۔ اور اسی کے مطابق اولمپک تنظیم کا نشان بھی پانچ براعظموں کے لیے پانچ دائروں پر مشتمل ہے۔
رقبے اور آبادی دونوں لحاظ سے سب سے بڑا براعظم ایشیا ہے۔ مسلمانوں کی اکثریت ایشیا میں رہتی ہے۔ ساتوں براعظم مل کر زمین کا صرف ایک تہائی بنتے ہیں اور باقی حصہ سمندروں پر مشتمل ہے۔
براعظموں کی تعداد کے شمار کے متعدد طریقے ہیں۔
مندرجہ ذیل جدول سات براعظم ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے آبادی کا خلاصہ بلحاظ کمی رقبہ ہے۔
And since Africa and Asia are connected at the Suez Peninsula, Europe, Africa, and Asia are sometimes combined as Afro-Eurasia or Eurafrasia.
{{حوالہ ویب}}
|سال=