طول بلد

طول بلد (انگریزی: Longitude) زمین گرد قطبین کے درمیان کھنچے ہوئے فرضی خطوط طول البلد کہلاتے ہیں۔ یہ خط استوا پر عموداً (یعنی شمالاً جنوباً) واقع ہوتے ہیں۔ طول بلد کا ہر خط قطب شمالی سے شروع ہوتا ہے اور خط استواء کو قطع کرتا ہوا قطب جنوبی پہ جا کر ختم ہو جاتا ہے۔ ان خطوط کی مدد سے کسی بھی معیاری نقشے پر کسی مقام کا پتہ لگایا جاتا ہے۔

طول بلد کو نصف النہار بھی کہتے ہیں۔ نصف النہار اولیٰ (prime meridian) انگلستان کے مقام گرینویچ (Greenwich) سے گزرتا ہے اور اسے صفر درجہ طول البلد مانا جاتا ہے۔ 180 درجہ مشرق اور 180 درجہ مغرب کے طول البلد ایک دوسرے پر واقع ہوتے ہیں اور بین الا قوامی خط تاریخ بناتے ہیں۔

زمین اپنے محور پر مغرب سے مشرق کی طرف گھومتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ایک چکر پورا کر لیتی ہے۔ چونکہ دائرے کے 360 درجے ہوتے ہیں اس لیے زمین کے گرد بھی 360 طول البلد کھینچے گئے ہیں، جو شمالاً جنوباً واقع ہیں۔ یہ عمودی خطوط ہوتے ہیں، جو نصف دائروی شکل کے اور مساوی ہوتے ہیں۔ خط استوا کے مقام پر پر ان کا باہمی فاصلہ 69 میل ہوتا ہے۔ ہر چار منٹ بعد ایک طول البلد سورج کے سامنے سے گذر جاتا ہے اور اس سے اگلا طول بلد اس کی جگہ لے لیتا ہے۔ یوں زمین ایک گھنٹے میں سورج کے سامنے 15 درجے طول البلد کا فاصلہ طے کر لیتی ہے اور 24 گھنٹوں میں 360 درجے مکمل کر کے پہلی حالت پہ واپس آجاتی ہے۔

مزید دیکھیے

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!