ایوبی سلطنت یا سلطنت آل ایوب (Ayyubid Sultanate) کرد نسل کے مسلم خاندان کی حکومت تھی جس نے 12 ویں اور 13 ویں صدی میں مصر، شام، یمن، دیار بکر، مکہ، حجاز اور شمالی عراق پر حکومت کی۔
صلاح الدینصلیبی جنگوں کے دوران 1187ء میں جنگ حطین میں صلیبیوں کو عظیم شکست، فتح بیت المقدس اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تیسری صلیبی جنگ میں فتح کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔ صلاح الدین1193ء میں انتقال کر گئے جس کے بعد سلطنت ان کے بیٹوں کے درمیان بٹ گئی اور بالآخر 1200ء میں صلاح الدین کے بھائی العادل پوری سلطنت کا قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ 1218ء میں العادل اور 1238ء میں الکامل کے انتقال پر پھر یہی صورت حال سامنے آئی۔ 1250ء میں آخری ایوبی سلطان توران شاہ قتل ہو گیا اور اس کے مملوک غلام جرنیل ایبک نے بحری مملوک سلطنت کی بنیاد رکھی۔ مصر ہاتھوں سے نکل جانے کے بعد ایوبیوں نے اگلے 80 سال تک شام میں مزاحمت جاری رکھی اور بالآخر 1334ء میں شام بھی مکمل طور پر مملوکوں میں شامل ہو گیا۔
ویکی ذخائر پر ایوبی سلطنت
سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔
حوالہ جات
↑Peter Turchin، Jonathan M. Adams، Thomas D Hall (December 2006)۔ "East-West Orientation of Historical Empires"(PDF)۔ Journal of world-systems research۔ 12 (2): 219–229۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل(PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2012الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت)آرکائیو شدہ(Date missing) بذریعہ jwsr.ucr.edu (Error: unknown archive URL)