آب گمبلوچستان، پاکستان میں واقع ایک ریلوے اسٹیشن ہے۔ اسے 1886ء میں قائم کیا گیا۔ روہڑی-چمن ریلوے لائن پر واقع اس ریلوے اسٹیشن سے لے کر کولپور تک ریلوے ٹریک ڈبل ہے اور یہیں سے ہی ریل گاڑی کو ایک/دو بنکر انجن لگا کر کولپور تک پہنچایا جاتا ہے۔
یہ چلتن پہاڑ کے پاس اور کوئٹہ سے قریبا 50 کلومیٹر جنوب میں ہے۔ آب گم فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے پانی گم ہو گیا۔ اس علاقے کا نام اس لیے آب گم ہے کہ یہاں پر دریائے بولان کا پانی زیر زمین بجریوں میں گم ہو جاتا ہے۔ اس لیے اس مقام کو آبِ گم کا نام دیا گیا ہے۔