ساہيوال ریلوے اسٹیشن ريلوے روڈ پر واقع ہے۔ اس اسٹیشن کو پاکستان کا قدیم ترین اسٹیشن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اسے ماضی میں منٹگمری ریلوے اسٹیشن کے نام سے موسوم کیا جاتا تھا
یہ ریلوے اسٹیشن 1855ء میں قائم کیا گیا تھا۔ دو پلیٹ فارموں پر مشتمل آج کا اسٹیشن جدید سہولتوں سے آراستہ ہے، جہاں سے بڑی تعداد میں مسافر ملک کے دوسرے شہروں کے لیے ٹرینوں کے ذریعے سفر کرتے ہیں، يہاں لگثری ويٹنگ روم بھی موجود ہيں جہاں دور جانے والے مسافر ٹرين آنے کا انتظار کرتے ہيں،دونوں پليٹ فارموں پر دو کنٹين بھی موجود ہيں۔ یہاں کارگو کی سہولیات بھی دستیاب ہیں اس لیے یہاں سے دو مال گاڑیاں بھی نکلتی ہیں۔ اس ریلوے اسٹیشن کی عمارت بھی قدیم اور تاریخی حیثیت کی حامل ہے۔
معلومات
ریلوے اسٹیشن کوڈ
پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ساہیوال ریلوے اسٹیشن کا کوڈ SWAL ہے
موجودہ حالت
اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔