سپیزنڈ جنکشن ریلوے اسٹیشن جو روہڑی-چمن ریلوے لائن پر بلوچستان، پاکستان میں واقع ہے۔ جنکشن اسٹیشن ہونے کی وجہ سے یہاں سے کوئٹہ-تفتان ریلوے لائن کے ذریعے مستونگ، کھناک، شیخ واصل، کردگاپ، پنجپائی، کشنگی، نوشکی، احمدوال، بیلاو، پڈگ روڈ، نوک چاہ، دالبندین، اسماعیلی، یک مچ، آزاد، نوک کنڈی، طوزغی، کوہِ دلیل، وارچاہ، جذک لانڈی، کوہِ تفتان سے میر جاوا ایران۔ ذاھدان تا تہران سے ترکی سے یورپ اور لندن جانے کے لیے ٹرین جاتی ہے۔ زاہدان مکسڈ پیسنجر ہفتے میں دو بار اس روٹ پر چلتی ہے۔
تاریخ
سپیزنڈ جنکشن کولپور اور کوئٹہ سے درمیان ضلع مستونگ میں واقع سپیزنڈ جنکشن ہے جہاں سے مین لائن 4 شروع ہوکر براستہ ولی خان، نوشکی، احمدوال، دالبندین، نوکنڈی، تفتان ایران اور ترکی تک جاتی ہے۔ یہ ریلوے لائن پاک، ایران تجارت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
لکپاس ریلوے سرنگ
بلوچستان کو پہاڑوں کی سرزمین کہا جاتا ہے اس لیے یہاں کے ہر ریلوے سیکشن پر لازماً مختلف طرز اور سائز کی سرنگیں ملیں گئی۔ مین لائن 4 پر واقع لکپاس ریلوے سرنگ کوئٹہ سے تفتان جاتے ہوئے سپزنڈ جنکشن اور ولی خان (مستونگ) ریلوے اسٹیشن کے درمیان واقع ہے دراصل کوئٹہ اور مستونگ کے درمیان یہ ایک پہاڑی درہ ہے جسے لکپاس کہا جاتا ہے۔
معلومات
ریلوے اسٹیشن کوڈ
پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق سپیزنڈ جنکشن ریلوے اسٹیشن کا کوڈ SZD ہے
موجودہ حالت
اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے۔