بہاولپور ریلوے اسٹیشنپاکستان کے شہر بہاولپور میں کراچی - پشاور مرکزی ریلوے لائن پر واقع ہے۔ یہ پاکستان ریلویز کا ایک اہم ریلوے اسٹیشن ہے اور
یہاں مرکزی ریلوے لائن سے گزرنے والی کافی ٹرینں روکتیں ہیں۔[2][3]
پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق بہاولپور ریلوے اسٹیشن کا کوڈ BWPR ہے۔
سہولیات
بہاولپور ریلوے اسٹیشن میں پارکنگ سمیت تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں۔ ٹکٹ کی خریداری کے لیے موجودہ اور پیشگی ریزرویشن دفاتر؛ پلیٹ فارم پر کھانے، پینے اور کتابوں کے اسٹالز؛ اور کارگو اور پارسل کی سہولیات موجود ہیں۔
بکنگ اور ٹکٹنگ ایریا
بکنگ اور ٹکٹنگ ایریا ریلوے اسٹیشن کی شمالی عمارت میں واقع ہے۔ پریمیم کلاسز اور سیکنڈ کلاس کے لیے الگ الگ کاؤنٹر ہیں۔ یہ تمام کاؤنٹر کمپیوٹرائزڈ ٹکٹنگ فراہم کرتے ہیں۔
انتظار گاہیں
ریلوے اسٹیشن کمپلیکس کی شمالی عمارت میں ویٹنگ ہال بھی واقع ہیں۔ ایک مشترکہ ویٹنگ ایریا تمام سیکنڈ کلاس مسافروں کی خدمت کرتا ہے اور پریمیم کلاس کے مسافروں کے لیے ایک الگ ایئر کنڈیشنڈ ویٹنگ ہال موجود ہے۔
کارگو ایریا
بہاولپور ریلوے اسٹیشن لوگوں کو اسٹیشن پر غیر صنعتی کارگو بک کرنے کی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ اس سہولت میں کارگو بکنگ اور ڈیلیوری شامل ہے اور یہ ریلوے اسٹیشن کمپلیکس کی شمال مغربی عمارت میں واقع ہے۔
دفاتر
انتظامیہ کے دفاتر جن میں بہاولپور ریلوے اسٹیشن اور بہاولپور ریلوے ریجن کے انتظامی دفاتر، ریلوے پولیس اور سیکیورٹی، اسٹیشن ماسٹر اور دیگر انتظامی خدمات ریلوے اسٹیشن کی جنوبی عمارت میں واقع ہیں۔
پلیٹ فارمز
بہاولپور ریلوے اسٹیشن پانچ پلیٹ فارمز کے ذریعے مسافر ٹرینوں کی خدمت کرتا ہے۔ دو اضافی پلیٹ فارمز خاص طور پر انجنوں اور بوگیوں کی دیکھ بھال اور خدمات کے لیے ہیں۔