یوم اطفال (انگریزی: Children's Day) عالمی سطح پر دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف تاریخ کو منایا جانا والا ایک دن اور تعطیل ہے۔ اس دن کا مقصد بچوں کی عزت افزائی اور ان کے حقوق کی پاسداری ہے۔ 1925ء کو بچوں کی فلاح و بہبود کی عالمی کانفرنس میں اس کا اعلان کیا گیا اور 1954ء میں عالمی سطح پر اس دن کو منانے کے لیے ایک تاریخ مقرر کی گئی۔[1] 1 جون کو عالمی یوم تحفظ اطفال سنہ 1950ء سے کئی ممالک میں منایا جانے لگا ہے۔ اور اس کا قیام 22 نومبر، 1949ء کو ویمینس انٹرنیشنل ڈیموکریٹک فیڈیریشن نے اپنے اجلاس ماسکو میں کیا۔ اقوام متحدہ نے 20 نومبر کو اسے رائج کیا۔[2]
دنیا کے ممالک میں یوم اطفال
سرکاری طور پر اعلان شدہ یہ تہوار مختلف ممالک میں مختلف تاریخوں میں منایا جا رہا ہے۔ ذیل کے جدول میں اسے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔