یونان یا جمہوریہ ہیلینیہ(انگریزی: Hellenic Republic، یونانی: Ελληνική Δημοκρατία Ellīnikī́ Dīmokratía [eliniˈci ðimokraˈti.a]) جنوب مشرقی یورپ میں جزیرہ نما بلقان کے نشیب میں واقع ملک ہے۔ اس کی سرحدیں شمال میں البانیا، مقدونیہ، اور بلغاریہ اور مشرق میں ترکی سے ملتی ہیں- مغرب میں بحیرہ ایونی اور جنوب میں بحیرہ ایجین واقع ہے-
یونان کو فنون لطیفہ کی ماں بھی کہا گیا ہے۔ یہاں سنگ مرمر افراط سے ملتا تھا لہذا فن تعمیر میں غیر معمولی ترقی کی۔
جمہوریت کا تصور سب سے پہلے یونان میں قائم ہوا اور وہاں سے یہ طرز حکومت دنیا کے دوسرے ملکوں تک پہنچا۔ یونان میں ہر نوجوان کو اٹھارہ سال کی عمر میں ایتھنز کی دیوی کے حضور میں حلفِ وفاداری اٹھانا پڑتا تھا۔
{{حوالہ ویب}}
|accessdate=