چيک جَمْہُورِیَہ مختصراً چیکِیا (چیک: Česko) ایک صنعتی ملک ہے جو وسطی یورپ میں واقع ہے۔ اس کی قومی زبانچیک زبان ہے۔ اس میں 14 حصے ہیں۔ چيک جمہوريہ شمال میں پولینڈ، جنوب میں آسٹریا اور مغرب میں جرمنی مشرق میں سلوواکیہ سے ملا ھوا ہے۔ اس کا رقبہ 78867 مربع کلومیٹر ہے اور اس کا آبادی 10505445 نفوس پر مشتمل ہے۔ پراگ چيک جمہوريہ کا دار الخلافہ ہے۔ یہ شہر تاریخی، ثقافتی اور سیاسی مرکز بھی ہے۔ یہ ملک 1993ء میں چیکوسلوواکیہ کی تقسیم کے بعد وجود میں آیا۔
چیک جمہوریہ میں جنوری 2023ء میں صدارتی انتخابات ہوئے تھے۔ موجودہ صدر میلوس زیمن دو مدت کی حد کی وجہ سے انتخاب لڑنے کے اہل نہیں تھے۔ چیک جمہوریہ کے صدارتی انتخابات 2023ء میں پیٹر پاول نئے صدر منتخب ہوئے ۔