مشرقی تیمورانڈونیشیا کے ساتھ چھوٹا سا ملک ہے جس کا دار الحکومت دیلی ہے۔
تاریخ
1975 میں سلطنتِ پرتگال نے تیمور کو آزاد کِیا تو انڈونیشیا نے فورا جزیرہ؏ تیمور پر قبضہ کر لیا اور آزادی پسند فرقوں کو جبرا اپنے ماتحت کرنے کی کوشش کی ـ مغربی طاقتوں نے انڈونیشیا کی حمایت کی اس ڈر سے کہ مشرقی تیمور چین کی مدد حاصل کرتے ہوئے کامیونسٹ بن جائے گاـ
1999 میں انڈونیشیا ریفرینڈم پر رضامند ہو گیا جس ٘میں مشرقی تیمور کے باشندے مقامی خود ٘مختاری اور آزادی کے درمیان فیصلہ کریں گےـ جب نتیجہ آزادی کے حق میں آیا تو وہ تیموری جو انڈونیشیا کے حق میں تھے سڑکوں میں تشدد اور قتلِ عام کرنے لگے ـ سینکڑوں ہلاک ہوئےـ
اقوامِ متحدہ کے ّآنے سے جنگ بندی ہوئی اور اس ادارے کی کوششوں سے امن و امان رہا ہے ـ