مکاؤ (Macau) مشرقی ایشیا میں واقع یہ ملک چین کے زیر انتظام ہے۔ یہ ملک گذشتہ دور میں پرتگال کا مقبوضہ رہا۔ اس ملک کو شہر کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ فی الحال یہ ملک چین کے زیر انتظام میں ہے۔[8] یہ دنیا کے امیر شہروں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔[9] اس کی مجموعی آبادی 680,000 ہے اور اس کا رقبہ 32.11مربع کلومیٹر ہے اور یہ دنیا کا سب سے گنجان آباد علاقہ ہے.[10]