آپ کا نام احمد ،کنیت ابو نُعَیم اور نسب نامہ احمد بن عبد اللہ بن احمد بن اسحاق بن موسیٰ بن مہران ہے
علمی مقام
امام ابو نعیم اصفہانی کے علمی کمالات اور غیر معمولی فنی شہرت نے ان کی ذات کو مرجع خلائق بنادیا تھا۔ ان کا شمار عظیم محدثین میں ہوتا ہے تفسیر حدیث ،فقہ اور جملہ علوم اسلامیہ مہارت تامہ رکھتے تھے حدیث اور متعلقات حدیث کے علوم میں ان کو کمال کا درجہ حاصل تھا حدیث کی جمع روایت اور معرفت و روایت میں امتیاز رکھتے تھے۔ امام ابونعیم اصفہانی جہاں ایک بہت بڑے محدث تھے اس کے ساتھ ساتھ حفظ و ضبط اور عدالت و ثقاہت میں بھی ممتاز تھے امام ابو نعیم اصفہانی مسلکا شافعی تھی اور حدیث کے علاوہ فقہ وتصوف میں جامع کمال تھے عقید ہ میں اشاعر ہ کے ہمنوا تھے اور اشعری مذہب کی جا نب میلان رکھتے تھے اس لیے ان کی مجلس درس بڑی وسیع تھی۔ لوگ دور دراز سے سفر کر کے ان کی مجلس میں حاضر ہو تے تھے اور وہاں سے جملہ علوم اسلامیہ میں استفادہ کرتے تھے شاہ عبد العزیز محدث دہلوی نے ان کی مجلس درس کا اس طرح نقشہ کھینچاہے کہ۔ جب ان کی مجلس درس آراستہ ہو تی۔ تو ارباب فن اور محدثین عجزو نیاز کے ساتھ ان کے دولت کدہ بڑی رغبت اور مکمل انہماک کے ساتھ اکتساب فیض کرتے تھے بقول علامہ ذہبی
"لم يكن غذاء سوى التسميع والتصنيف"
حدیثیں سننا اور ان کی جمع و تالیف ہی ان کی غذا تھی۔ انھوں نے خراسان وعراق کے بے شمار لوگوں سے کسب فیض کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کو جس قدر اکابر شیوخ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا اس سے اور محدثین محروم ہیں۔
تصنیفات
امام ابو نعیم اصفہانی صاحب تصانیف کثیرہ تھے حاجی خلیفہ نے کشف الظنون میں ان کی 29کتابوں کی فہرست دی ہے آپ کی تصانیف میں درج ذیل کتابیں بہت مشہور و معروف ہیں ۔