اردو کا اکیسواں حرف 'ض' (ضاد یا ضواد) ہے۔ فارسی کا اٹھارواں اور عربی کا پندھرواں حرف ہے۔ حسابِ ابجد کی رو سے اعداد 800 شمار ہوتے ہیں۔ عربی کا خاص لفظ ہے جس کی وجہ سے عربی کو لغۃ الضاد (ضاد والی زبان) کہا جاتا ہے کیونکہ عربی میں اس کی ایک بہت خاص آواز ہے جو اردو دان نہیں نکالتے۔ اردو میں اس کی آواز 'ز' کی طرح کی ہے۔ زیادہ تر عربی الاصل الفاظ میں ملتا ہے۔