دفاع پاکستان کونسل لاہور، راولپنڈی، ملتان، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں نیٹو سپلائی کے خلاف لاکھوں افراد پر مشتمل دفاع پاکستان کانفرنسیں منعقد کرچکی ہے۔ جو ملکی میڈیا کے علاوہ عالمی میڈیامیں بھی زیر بحث رہیں۔
لانگ مارچ
حکومت پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی کھلنے کے بعد جب ملک کی تمام سیاسی جماعتیں خاموشی کا روزہ رکھے ہوئے تھیں۔ ایسے موقع پر ایک مرتبہ پھر دفاع پاکستان کونسل کی قیادت نے عوامی جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے 8 جولائی کو لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا۔ اس لانگ مارچ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور لاہور سے جی ٹی روڈ پر آنے والے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے پہنچا۔ لانگ مارچ کا دوسرا مرحلہ 14جولائی کو کوئٹہ سے شروع ہوکر چمن باڈر پر ختم ہوا۔ جبکہ تیسرا مرحلہ 16جولائی کو پشاور سے تورخم بارڈر تک مکمل کیا گیا۔