انجینئر اقبال ظفر جھگڑا 17 مئی، 1947ء) کو پشاور کے نواحی گاؤں جھگڑا میں پیدا ہوئے۔ وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر تھے۔[1]
اقبال ظفر جھگڑا 17 مئی 1947ء میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق پشاور کے مضافاتی گاؤں جھگڑا سے ہے ۔ وہ دو مرتبہ سینٹ کے رکن رہے اور اس دوران وہ سٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئرمین بھی تعینات رہے۔
انھوں نے اپنے علاقے سے انتخابات میں بھی حصہ لیا لیکن ناکام رہے ۔ اقبال ظفر جھگڑا مسلم لیگ نواز کے ساتھ عرصہ دراز سے وابستہ ہیں۔ انھوں نے پرویز مشرف کے دور میں جب میاں برادران ملک سے باہر چلے گئے تھے احتجاجی ریلیوں کی قیادت کی تھی۔