بعد ازاں دسویں سے بارہویں صدی کے دوران میں علمِ ریاضی عالم اسلام سے یورپ منتقل ہوا اور یورپی محققین نے عہد اسلامی کی تحقیقات کی مدد سے اس علم کو فروغ دینے میں اپنی کوششیں صرف کیں۔[2]
اسلام کی سائنسی تاریخ کے مشہور مؤرخ ڈاکٹر سیلی رجپ کے مطابق دسیوں ہزار عرب مخطوطات کا جو ریاضی اور فلسفہ سے متعلق تھے، ابھی تک مطالعہ نہیں کیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے ان علوم میں ہمارا انحصار معدودے چند عالموں اور مخطوطات تک محدود ہے۔[3]بقول علامہ اقبال:
الخورازمی کا الجبرا لفاظانہ تھا، مطلب اس نے مساوات کو مکمل جملوں میں لکھا ہے۔ یہ یونانی ریاضی دان دیوفانت کے الجبرے پر کیے گئے کام کے برعکس تھا۔ جس نے اپنے الجبرے میں مختصر جملوں اور کم علامات کا استعمال کیا ہے۔ علامتی الجبرا، جس میں صرف علامتوں کا استعمال کیا جاتا ہے یہ چیز ابن البناء اور ابو الحسن ابن علی القلاصدی کے کام میں دیکھی جا سکتی ہے۔[7][8]
ترجمے و حواشی
مسلمانوں نے قدیم یونانی و ہندی کتابون کے ترجمے کیے اور ان پر حواشی لکھے اور ان کی شرحیں کیں۔
اقلیدس کے تراجم
اقلیدس کی ہندسی تالیف مبادیات کا عربی میں ترجمہ ہوا۔ اس کتاب کا دوسرا نام الأصول اور کتاب الأرکان بھی ہے ابن خلدون کے بیان کے مطابق مسائل کی شرح و بسط کے لحاظ سے یہ کتاب طلبہ کے لیے نہایت موزوں اور مناسب تھی۔ مختلف ترجموں کے لحاظ سے اس کے مختلف نسخے رائج ہیں۔
منصور کے زمانے میں ہونے والا ترجمہ دست برد زمانے سے نہ بچ سکا۔ تاریخ بھی اس بارے میں خاموش ہے۔ اس کے بعد ترجمے ہوئے۔ ان کی سلاست اور روانی نے پہلے ترجموں کو مٹا ڈالا۔ ہارون الرشید کے دور (170ھ۔ 193ھ) میں حجاج بن مطر نے یحییٰ بن خالد برمکی کے ایما پر مبادیات کا دوسرا ترجمہ کیا اور مامون کے عہد (198ھ تاج 218ھ) میں تیسری بار ترجمہ اسی نے کیا۔ ابن ندیم لکھتا ہے۔
”
حجاج نے اقلیدس کے دو ترجمے کئے۔ ایک نقلِ ہارونی کے نام سے مشہور ہوا اور دوسرا ترجمہ نقلِ مامونی کے نام سے مشہور ہے اور اسی پر اعتماد کیا جاتا ہے۔
“
اقلیدس کا چوتھا ترجمہ اسحاق بن حنین (م 298ھ) نے کیا۔ اور مشہور مترجم ثابت بن قرہ نے اصلاح کی۔ ابن ندیم نے الفہرست میں اسحاق بن حنین کے ترجمے پر ثابت بن قرہ کی اصلاح کا ذِکر کیا ہے لیکن مستقل ترجمہ کا تذکرہ نہیں ہے۔ تاہم القفطی کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ ثابت نے ترجمہ بھی کیا تھا۔ غرض کہ پانچواں ترجمہ ثابت بن قرہ نے کیا۔ ابن خلدون بھی اس کا ذکر کرتا ہے۔
خیر اللہ انجینئر محمد شاہ اول (م 1748 / 1160ھ) کے زمانے میں معروف ہندوستانی ریاضی دان اور منجم تھا۔ راجہ دھیراج جے سنگھ والی جے پور نے رصد گاہ کی تعمیر کے لیے خیر اللہ ہی کو چُنا تھا۔ موصوف نے تقریر التحریر کے علاوہ 1161ھ میں اسی موضوع پر تقریب التحریر قلمبند کی۔
اقلیدس کے حواشی و شرحیں
سب سے پہلے فلسفی الکندی نے اس کی اصلاح رسالہ فی إصلاحح کتب اقلیدس اور رسالة في إصلاح المقالة الرابعة عشر والخامسة عشرین کتاب اقلیدس کے نام دو کتابیں لکھیں۔ کندی کے بعد ثابت بن قرہ نے کتاب فی اشکال اقلیدس لکھی۔
چوتھی صدی ہجری میں ابن الہیثم نے مبادیات کو خوبی سے ترتیب دیا۔ ابن الہیثم 354ھ (965ء) میں بصرہ میں پیدا ہوا تھا۔ بعد ازاں مصر میں سکونت اختیار کی اور وہیں 430ھ (1039ء) میں انتقال کیا۔ اس عظیم مفکر اور امام بصریات سے کم و بیش دو سو کتابیں منسوب ہیں۔ جن میں سے اکثر و بیشتر سائنسی اور ریاضیاتی موضوعات پر ہیں۔ ایک اہم تالیف رسالةخواص المثلث في جهت العمود ہے جو مشرق و مغرب سے خراج تحسین کر چکی ہے۔
ابو الوفا البوزجانی نے اقلیدس کی مبادیات کی شرح کا آغاز کیا تھا لیکن ابن ندیم کی تصریح کے مطابق اس کام کو عملی جامہ پہنا سکا۔ کشف الظنون کے مؤلف حاجی خلیفہ چلپی نے لکھا ہے کہ ابو الوفا نے تیرہ مقالوں میں ایک کتاب لکھی تھی۔ اسی طرح اس کے شاگرد نے استاد کے لیکچروں سے ایک کتاب مرتب کی تاہم یہ دونوں کتابیں ناپید ہیں۔ ابو الوفا البوزجانی 940ء میں پیدا ہوا اور 387ھ (998ء) میں بغداد میں فوت ہوا۔
بو علی سینا نے مبادیات کا اختصار کیا اور شفا کا ایک حصہ اس کے لیے مختص کیا اسی طرح ابن الصلت نے کتاب الاقتصار میں اس کا ملخص کیا ہے۔ ابن صلت (1112ء) میں تونس میں فوت ہوا۔
مندرجہ بالا اختصار اور تشریحات محقق نصیر الدین طوسی (م 672ھ) کی مرتب کردہ تحریرِ اقلیدس کے سامنے ہیچ ہیں۔ محقق طوسی 597ھ (1235ء) کو طوس میں پیدا ہوا۔ بغداد میں 672ھ کو فوت ہوا۔ محقق طوسی بیک وقت ریاضی دان، طبیب اور فلسفی تھا۔ اس نے 77 کتابیں تالیف کیں جو صدیاں گزرنے کے باوجود ایک دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈالے ہوئے ہیں۔
محقق طوسی نے ساتویں صدی ہجری کے وسط میں حجاج بن یوسف اور ثابت بن قرہ کے ترجموں سے مبادیات کا وہ ایڈیشن مرتب کیا جو آج مدارسِ عربیہ میں شامل نصاب ہے۔ مقدمہ میں رقمطراز ہے
جب میں المحبطی (فلکیات کی کتاب) کے ترجمہ سے فارغ ہوا تو میں نے مناسب سمجھا کہ اقلیدس کی مبادیات کو مرتب کروں ۔۔۔۔ اور اس میں ضروری اضافے کروں ۔۔۔۔ حجاج اور ثابت کے نسخوں میں جو اصل ترجمہ ہے اسے بعد کے اضافوں سے ممتاز کروں۔
ساتویں صدی ہجری ہی میں ایک اور ریاضی دان محی الدین یحییٰ بن ابی یشکر المغربی نے ایک کتاب تحریر اقلیدس۔ ۔۔۔ فی اشکال الہندسہ مرتب کی۔
↑Katz (1993): "A complete history of mathematics of medieval islam cannot yet be written, since so many of these Arabic manuscripts lie unstudied.۔۔ Still, the general outline.۔۔ is known. In particular, Islamic mathematicians fully developed the decimal place-value number system to include decimal fractions, systematised the study of algebra and began to consider the relationship between algebra and geometry, studied and made advances on the major Greek geometrical treatises of Euclid, Archimedes, and Apollonius, and made significant improvements in plane and spherical geometry."
Smith (1958) Vol. 1, Chapter VII.4: "In a general way it may be said that the Golden Age of Arabian mathematics was confined largely to the 9th and 10th centuries; that the world owes a great debt to Arab scholars for preserving and transmitting to posterity the classics of Greek mathematics; and that their work was chiefly that of transmission, although they developed considerable originality in algebra and showed some genius in their work in trigonometry."
↑Adolph P. YushkevichIvan Van Sertima (1992)، Golden age of the Moor, Volume 11، Transaction Publishers، ص 394، ISBN:1-56000-581-5 "The Islamic mathematicians exercised a prolific influence on the development of science in Europe, enriched as much by their own discoveries as those they had inherited by the Greeks, the Indians, the Syrians, the Babylonians, etc."
Carl B. Boyer (1991)، "Greek Trigonometry and Mensuration, and The Arabic Hegemony"، A History of Mathematics (2nd ایڈیشن)، New York City: John Wiley & Sons، ISBN:0-471-54397-7{{حوالہ}}: پیرامیٹر |ref=harv درست نہیں (معاونت)
C.A. Nallino (1939)، "Al-Ḥuwārismī e il suo rifacimento della Geografia di Tolomeo"، Raccolta di scritti editi e inediti، Rome: Istituto per l'Oriente، ج V، ص 458–532۔ (بزبان اطالوی)
* Review: Jan P. Hogendijk؛ J. L. Berggren (1989)، "Episodes in the Mathematics of Medieval islam by J. Lennart Berggren"، Journal of the American Oriental Society، امریکی اورینٹل سوسائٹی، ج 109 شمارہ 4: 697–698، DOI:10.2307/604119، JSTOR:604119
رشدی رشید (2001)، The Development of Arabic Mathematics: Between Arithmetic and Algebra، ترجمہ اے ای فڈبلیو آرمسٹرانگ، Springer، ISBN:0-7923-2565-6
Adolf P. Youschkevitch؛ Rozenfeld, Boris A. (1960)، Die Mathematik der Länder des Ostens im Mittelalter، Berlin{{حوالہ}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: مقام بدون ناشر (link) Sowjetische Beiträge zur Geschichte der Naturwissenschaft pp. 62–160.
Adolf P. Youschkevitch (1976)، Les mathématiques arabes: VIIIe–XVe siècles، translated by M. Cazenave and K. Jaouiche، Paris: Vrin، ISBN:978-2-7116-0734-1
اسلامی ریاضی پر کتابوں میں ابواب
J. Lennart Berggren (2007)، "Mathematics in Medieval islam"، در Victor J. Katz (مدیر)، The Mathematics of Egypt, Mesopotamia, China, India, and islam: A Sourcebook (Second ایڈیشن)، Princeton, New Jersey: جامعہ پرنسٹن، ISBN:978-0-691-11485-9{{حوالہ}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: ref duplicates default (link)
Roger Cooke (1997)، "Islamic Mathematics"، The History of Mathematics: A Brief Course، Wiley-Interscience، ISBN:0-471-18082-3
اسلامی سائنس پر کتب
Ali Abdullah al- Daffa؛ J.J. Stroyls (1984)، Studies in the exact sciences in medieval islam، New York: Wiley، ISBN:0-471-90320-5
کارل بروکلمان۔ Geschichte der Arabischen Litteratur۔ 1.–2. Band, 1.–3. Supplementband. Berlin: Emil Fischer, 1898, 1902; Leiden: Brill, 1937, 1938, 1942.
José A. Sánchez Pérez (1921)، Biografías de Matemáticos Árabes que florecieron en España، Madrid: Estanislao Maestre
Fuat Sezgin (1997), Geschichte Des Arabischen Schrifttums (بزبان جرمن), Brill Academic Publishers, ISBN:90-04-02007-1
Heinrich Suter (1900)، Die Mathematiker und Astronomen der Araber und ihre Werke، Abhandlungen zur Geschichte der Mathematischen Wissenschaften Mit Einschluss Ihrer Anwendungen, X Heft، Leipzig{{حوالہ}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: مقام بدون ناشر (link)