پی پی-42 (منڈی بہاؤالدین-3)

حلقہ پی پی-42 (منڈی بہاؤ الدین-3)
صوبہ حلقہ
برائے پنجاب صوبائی اسمبلی
علاقہضلع منڈی بہاؤالدین
حلقہ
رکنساجد احمد خان بھٹی
پچھلا حلقہپی پی-118، منڈی بہاؤ الدین-3 (2002-2018)
پی پی-67، منڈی بہاؤ الدین-3 (2018-2023)

پی پی-42 (منڈی بہاؤالدین-3) پنجاب صوبائی اسمبلی کا ایک انتخابی حلقہ ہے۔[1]

عام انتخابات 2018ء پی پی 67

2018ء کے انتخابات میں یہ حلقہ پی پی 67 (منڈی بہاؤ الدین -3) تھا۔ یہاں سے آزاد امیدوار ساجد خان بھٹی منتخب ہوئے۔

امیدوار سیاسی وابستگی ووٹ حاصل
ساجد خان بھٹی آزاد 60099
شاہد نسیم مٹو پی ٹی آئی 25491
سکندر حیات گوندل مسلم لیگ (ن) 19007
لیاقت علی رانجھا آزاد 11852
فیصل شہزاد پیپلز پارٹی 5919
نصر اللہ خان تحریک لبیک اسلام 4839

ضمنی انتخابات 2013ء

چوہدری مونس الٰہی عام انتخابات 2013ء میں پی پی 118 (منڈی بہاؤ الدین-3) سے پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے لیکن انھوں نے اس حلقے میں ہونے والی نشست اور ضمنی انتخاب خالی کر دیا۔ چوہدری اختر عباس بوسال ضمنی انتخابات میں پی پی 118 منڈی بہاؤ الدین سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

امیدوار سیاسی وابستگی ووٹ حاصل
اختر عباس بوسال مسلم لیگ (ن) 31572
لیاقت علی رانجھا پی ٹی آئی 18425
محسن رضا آزاد 170

عام انتخابات 2013ء پی پی 118

2018ء سے پہلے حلقہ نمبر پی پی 118 (منڈی بہاؤ الدین-3) تھا۔ 2013ء کے انتخابات میں مونس الٰہی کامیاب ہوئے۔

امیدوار سیاسی وابستگی ووٹ حاصل
مونس الٰہی مسلم لیگ (ق) 39353
سکندر حیات گوندل مسلم لیگ ن 16348
لیاقت علی رانجھا پی ٹی آئی 12703
شاہد نسیم مٹو آزاد 3234

ضمنی انتخابات 2008ء

چودھری پرویز الٰہی عام انتخابات 2008ء میں پی پی 118 سے منتخب ہوئے تھے۔ لیکن انھوں نے یہ نشست چھوڑ دی۔ جس وجہ سے ضمنی انتخابات ہوئے۔ ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سے میجر (ر) ذو الفقار علی گوندل ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور انھوں نے 20859 ووٹ حاصل کیے، دوسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ کے احمد خان بھٹی رہے جنھوں نے 19081 ووٹ حاصل کیے۔ الیکشن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 12 امیدواروں اور آزاد امیدواروں نے حصہ لیا۔

امیدوار سیاسی وابستگی ووٹ حاصل
میجر ذو الفقار گوندل پیپلز پارٹی 20859
احمد خان بھٹی مسلم لیگ ق 19081
لیاقت علی رانجھا آزاد 6676
باقر حسین بھٹی آزاد 402

عام انتخابات 2008ء پی پی 118

2008ء کے انتخابات میں چودھری پرویز الٰہی کامیاب ہوئے۔

امیدوار سیاسی وابستگی ووٹ حاصل
چودھری پرویز الٰہی مسلم لیگ ق 30736
فضل احمد رانجھا پیپلز پارٹی 23368
سکندر حیات گوندل مسلم لیگ ن 4545

عام انتخابات 2002ء پی پی 118

2002ء کے انتخابات میں چودھری فضل احمد رانجھا کامیاب ہوئے۔

امیدوار سیاسی وابستگی ووٹ حاصل
فضل احمد رانجھا مسلم لیگ ق 20606
لیاقت خان پیپلز پارٹی 14739
سکندر حیات گوندل مسلم لیگ ن 13307

مزید دیکھیے

بیرونی روابط

حوالہ جات


Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!