طیبی اسماعیلیہاسماعیلی مذہب کی مستعلیہ شاخ کا تنہا موجود فرقہ ہے، دوسرا فرقہ حافظی تھا جو اب ختم ہو چکا ہے۔ طیبی اسماعیلیہ کے پیروکار داؤدی، سلیمانی اور علوی برادریوں میں پائے جاتے ہیں۔ دولت فاطمیہ کے حامی حافظی فرقہ کے وہ افراد جو طیب ابو القاسم کی امامت کے حامی تھے انھوں نے علاحدہ ہو کر طیبی شاخ کی بنیاد رکھی تھی۔