دعوت، دعوہ یا دعوۃ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے مندرجہ ذیل معنی ہو سکتے ہیں:
- دعا - کسی کو پکارنا، آواز دینا۔ اسی سے لفظ دعا ہے یعنی اللہ کو پکارنا۔
- دعوت دین - کسی سے دین میں داخل ہونے کا مطالبہ کرنا۔
- نماز کے لیے بلانا، مثلاً حدیث میں ہے اللّہم ربّ ھذہ الدَّعوۃِ التَّامَّۃ ۔ تفصیل کے لیے دیکھیے اذان و اقامت۔
- نسب - کسی سے نسبی تعلق کا اظہار یا دعوی، نضر بن شمیل نے اس کے لیے دِعوۃ (دال کے نیچے زیر) استعمال کیا ہے۔
- کسی تفریحی مقصد یا ملنے جلنے اور سماجی موضوعات پر بحث کرنے کے لیے ایک جگہ جمع ہونا بھی دعوت (انگریزی:party)کہلاتا ہے۔