بھارت ایک وسیع ملک ہے۔ یہاں پر مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں اور ان کے مذہبی رسم و رواج اور روایات کی بنیاد پر لوگ عید تہوار مناتے ہیں اور ان کی تعطیلات الگ الگ ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ قومی سطح پر عام تعطیلات بھی طے شدہ ہیں جنھیں مشترکہ طور پر منایا جاتا ہے۔
قومی سطح پر تین عام تعطیلات ہیں:
بھارت میں مرکزی اور ریاستی حکومتی فرمانوں کے مطابق، تحتانوی، وسطانوی اور فوقانوی مدارس میں (خواہ وہ کسی بھی ذریعہ تعلیم (میڈیم) سے ہوں) اہم اور ضروری تعطیلات کو لازم کر دیا گیا ہے۔ اور یہ ہدایات بھی ہیں کہ انھیں اجلاس کے طور پر منایا جائے۔ لہذا مدارس میں مندرجہ ذیل کی تعطیلات لازمی ہیں۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ طلبہ میں قومی یکجہتی اور رواداری بیدار ہوگی۔ اور مذہبی، لسانی، سماجی ہم آہنگی پیدا ہوگی۔
ہندو دھرم کے پیروکار، سال بھر مختلف تہوار مناتے رہتے ہیں۔ ان کے تہوار مذہبی یا دیومالائی کہانیوں کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ چند تہوار موسم کی بنیاد پر بھی ہوتے ہیں۔
ذیل کے جدول میں چند تہواروں کی فہرست:-
تعطیل
یہاں پر منائی جاتی ہے
بھوگی / لوہری
آندھرا پردیش، تامل ناڈو، مہاراشٹر بھوگی اور پنجاب میں لوہری کے نام سے مناتے ہیں۔
تمام ریاستیں تعطیل 2 دن کی، آندھرا پردیش، بہار، کیرالا، ناگالینڈ، سکم، تامل ناڈو، مہاراشٹر اور اترپردیش تعطیل 3 دن کی، اڈیشہ، آسام، مدھیہ پردیش، میگھالایا، تامل ناڈو اور تریپورا۔ تعطیل 6 دن کی، مغربی بنگال 11 ویں تاریخ، بھشانی اتسو، اوڈیشہ
تمام ریاستیں اور وفاقی علاقے آسام، مغربی بنگال، کرناٹک، اوڈیشہ، میں 2 دن کا مشاہدہ، گرجار، مدھیہ پردیش، راجستھا، اترا کھنڈ اور اترپردیش میں 5 دن کا مشاہدہ مہاراشٹر میں 6 دن کا مشاہدہ
مرکزی اور ریاستی حکومتیں ہر سال فہرست تعطیلات جاری اور شایع کرتی ہیں جن کو متعلقہ محکمات اور اداروں میں عمل آوری ہوتی ہے۔[3] یہ فہرست دو حصوں میں ہوتی ہے۔
گیزیٹیڈ تعطیلات - (Annexure I)
رسٹریکٹیڈ تعطیلات - (Annexure II)
ان کے علاوہ علاقائی انتظامیہ کو یہ اختیار ہوتا ہے کہ علاقائی سطح پر تعطیلات کا اعلان کریں، جن کو لوکل ہولیڈیز کہا جاتا ہے۔
مرکزی حکومت
بھارت کی مرکزی حکومت کے متعلقہ محکمات فرمانوں کے مطابق حسب ذیل تعطیلات ہیں۔ جو مرکزی محکمی اداروں میں مشاہد ہیں۔ اس فہرست کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، انیگژر 1 Annexure I & انیگژر 2 Annexure II.[3]
Annexure I
اس کو گیزیٹیڈ تعطیلات بھی کہا جاتا ہے، جن میں طئے شدہ تعطیلات ہیں۔[3] اس فہرست میں دو حصہ ہیں:
حصہ 2
حصہ 1۔3
پیرا 2
اس فہرست میں وہ تعطیلات ہوتے ہیں جن کو ملک بھر میں ضروری مانا جاتا ہے۔[3] These holidays are:
مذکورہ بالیٰ پیرا 2 کے ضروری 14 تعطیلات کے علاوہ، مرکزی حکومت ایمپلائیز ویلفیر کوآرڈینیشن کمیٹیاں جو ریاستی دار الخلافہ میں ہیں، متعلقہ وزارتی محکمات کی اجازہ سے ذیل کی تعطیلات مشاہدہ کرتی ہیں۔[3]
انیگژر 2 کو رسٹرکٹیڈ تعطیلات بھی کہا جاتا ہے جو آپشنل ہوتے ہیں۔ ہر ملازم کو اختیار ہوتا ہے کہ ان میں سے کسی دو تعطیلات کو چھٹی لیں۔ .[3]
مرکزی حکومتی ادارے
مرکزی حکومتی ادارے جن میں صنعتی، تجارتی بھی شامل ہیں، 16 دن کے سرکاری تعطیلات کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ ان تعطیلات میں تین قومی تعطیلات یوم جمہریہ، یوم آزادی اور گاندھی جیانتی ضروری تعطیلات شامل ہیں۔ دیگر تعطیلات کو ذمہ دار ادارے اپنے حساب سے عمل آوری میں لاتے ہیں جن کو پیرا 2۔3 میں بتایا گیا ہے۔[3]
وفاقی اختیاری انتظامیہ
وفاقی اختیاری انتظامیہ اس تعطیلاتی فہرست کو تیار کرنے میں خود مختار ہوتا ہے، مگر مرکزی وزارت داخلہ کے ہدایات کے ماتحت عمل آوری ہوتی ہے۔ یہ ادارے بھی 16 تعطیلات مشاہدہ کرتے ہیں جن میں تین قومی تعطیلات عام طور پر اہم ہوتے ہیں۔[3]
بھارتی بیرونی مشنز
بھارت کے بیرونی مشن کے دفاتر میں 11 دن کے سرکاری تعطیلات ہوتے ہیں۔ جن میں قومی تین تعطیلات کے علاوہ دیوالی، میلاد النبی، مہاویر جیانتی، عید الفطر، دسہرا، گرونانک جیانتی، کرسمس شامل ہیں۔[3]