راجیہ سبھا

راجیہ سبھا
نشان ہند
قسم
قسم
بھارتی پارلیمان کا ایوان بالا
مدت
6 برس
قیادت
صدر نشین
(نائب صدر)
وینکائیا نائیڈو (بھارت)
از 11 اگست 2017
ساخت
نشستیں245 (233 + 12 نامزد شدہ)
راجیہ سبھا
سیاسی گروہ
حکومت (102)

قومی جمہوری اتحاد

حزب اختلاف (143)
متحدہ ترقی پسند اتحاد (66)

دیگر (77)

انتخابات
سنگل ٹرانسفرایبل ووٹ
پچھلے انتخابات
16 جنوری، 23 مارچ 2018ء اور 21 جون 2018ء
اگلے انتخابات
مئی – جون 2019ء
مقام ملاقات
view of Sansad Bhavan, seat of the Parliament of India
راجیہ سبھا چیمبر، سنسد بھون،
سنسد مارگ، نئی دہلی، بھارت – 110 001
ویب سائٹ
rajyasabha.nic.in
پاورقی حواشی
^† 73 میں سے 65 بی جے پی ارکان منتخب شدہ اور 8 نامزد شدہ ہیں۔

راجیہ سبھا بھارتی پارلیمان کا ایوان بالا ہے۔ لوک سبھا کو ایوان زیریں کہا جاتا ہے۔ راجیہ سبھا میں کل 250 نشستیں ہیں جبکہ حالیہ قانون محض 245 اراکین کی اجازت دیتا ہے۔ 12 اراکین بھارت کے صدر کی طرف سے نامزد ہوتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کو نامزد رکن کہا جاتا ہے۔ ریاستوں و یونین علاقوں کے دیگر اراکین واحد قابل انتقال ووٹ کے ذریعے منتخب ہو کر آتے ہیں۔ راجیہ سبھا میں ہر رکن 6 سال کے لیے منتخب کیا جاتا ہے، جن میں ایک تہائی اراکین ہر 2 سال میں سبکدوش ہوتے ہیں۔[1]

راجیہ سبھا کا اجلاس مسلسل ہوتا رہتا ہے اور لوک سبھا کے برخلاف راجیہ کبھی تحلیل نہیں ہوتی ہے۔ لوک سبھا کے مقابلے راجیہ سبھا کم طاقتور ہے کیونکہ لوک سبھا کے اراکین کی تعداد زیادہ ہے مگر اختیارات کے معاملے دونوں یکساں ہیں البتہ سپلائی کے میدان میں لوک سبھا کے اختیارات بڑھے ہوئے ہیں۔ اگر دونوں ایوانوں کے درمیان میں کسی بل کو لے کر اختلاف ہوجائے تو مشترک اجلاس منعقد کیا جاتا ہے مگر ایسا خال خال ہی ہوتا ہے۔ اب تک محض تین مرتبہ ہی مشترک اجلاس ممکن ہو سکا ہے۔

نائب صدر بھارت راجیہ سبھا کا صدر نشین ہوتا ہے۔ اور وہی تمام اجلاس کی صدارت کرتا ہے۔ راجیہ سبھا کا نائب صدر نشین (راجیہ سبھا کے نائب چیرمین) موجودہ ارکان میں سے منتخب ہوتا ہے اور وہ چیرمین کی غیر موجودگی میں اس کا کام دیکھتا ہے۔ راجیہ سبھا کا پہلا اجلاس13 مئی 1952ء کو ہوا تھا۔[2] 18 کولائی 2018ء کے بعد سے راجیہ سبھا کے اراکین 22 زبانیں بول سکتے ہیں تاکہ بھارت کی 22 سرکاری زبانوں کی نمائندگی ہو سکے۔[3]

اہلیت

آئین ہند کی دفعہ 84 رکن راجیہ بننے کی اہلیتیں مندرجہ ذیل ہیں:[4]

  • بھارت کا شہری ہو۔
  • بھارتی الیکشن کمیشن کی موجودگی میں آئین کے تیسرے فہرست بند کے مطابق حلف لے۔
  • 30 سال کی عمر مکمل کر چکا ہو۔
  • ودھان سبھا میں منتخب ہو چکا ہو[5]
  • کوئی مجرمانہ الزام نہ ہو۔
  • ذہنی طور پر بیمار نہ ہو۔
  • آفس آف پرافٹ نہ رکھتا ہو۔
  • بھارتی پارلیمان کے بنائے ہوئے دیگر قوانین کی پاسداری کرتا ہو۔

12 دیگر اراکین جن کو صدر منتخب کرتا ہے ان میں کوئی خاص صلاحیت ہو یا کسی خاص میدان کا اچھا خاصا تجربہ ہو۔ آئین ہند کی دفعہ 55 کے تحت ان 12 ارکان کو صدر کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔

پابندیاں

آئین ہند کے راجیہ سبھا پر کچھ پابندیاں عائد کی ہیں جن کی وجہ سے لوک سبھا کے اختیارات اور طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔

رقمی بل

آئین ہند کی دفعہ 110 میں رقمی بل کومتعارف کرایا گیا ہے۔

اگر کسی بل میں مندرجہ ذیل خاصیتیں پائی جائیں تو وہ رقمی بل(Money bill) کہلائے گا
  1. کسی ٹیکس کو عائد کرنا، برخواست کرنا، معاف کرنا بدلنا یا منضبط کرنا۔
  2. بھارت کی حکومت کے رقم ادھار لینے یا کسی ضمانت کے دینے کو منضبط کرنایا ایسے مالیاتی وجوب کی بابت قانون میں ترمیم کرنا کو بھارت کی حکومت نے قبول کیے ہوں یا اس کو قبول کرنے ہوں۔
  3. بھارت کے مجتمعہ فنڈ یا اتفاقی مصارف فنڈ کی تحویل کسی ایسے فنڈ میں رقوم جمع کرنا یا اس سے رقوم نکالنا۔
  4. بھارت کے مجتمعہ فنڈ سے رقوم کا تصرف۔
  5. کسی خرچ کی بابت قرار دینا کہ وہ خرچ ایسا ہے جو بھارت کے مجتمعہ فنڈ پر عائد ہو گا، ایسے کسی خرچ کی رقم میں اضافہ کرنا۔
  6. بھارت کے مجتمعہ فنڈ یا بھارت کے سرکاری کھاتے کی بابت رقم کی وصولی یا ایسی رقم کی تحویل یا اس کا اجرا کا یونین یا کسی ریاست کے حسابات کی جانچ؛ یا
  7. کوئی ایسا امر جو ذیلی فقرات میں سے کسی کا ضمنی امر ہو۔[6]

رقمی بل کو صرف لوک سبھا میں ہی پیش کیا جا سکتا ہے جس کے لیے صدر کی سفارش بھی ضروری ہے۔ اگر لوک سبھا میں رقمی بل منظور ہو جائے تب وہ راجیہ سبھا میں بھیجا جاتا ہے جہاں اسے 14 دنوں سے زیادہ نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران میں راجیہ سبھا اپنی سفارشات دے سکتا ہے۔ اگر 14 دنوں کے اندر راجیہ سبھا لوک سبھا کو بل نہیں بھیجتا ہے تو اسے پاس مانا جاتا ہے۔ لوک سبھا کو راجیہ کی تمام یا کچھ سفارشات کو نا منظور کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ راجیہ سبھا کی حیثیت صرف تجویز دینے کی ہے۔[7]

مشترک اجلاس

آئین ہند کی دفعہ 108 مشترک اجلاس کے بارے میں بتاتی ہے۔ دونوں ایوانوں میں سے ایک اگر کسی بل کو مسترد کر دے یا چھ ماہ تک روکے رکھے یا راجیہ سبھا لوک سبھا کی تجویزوں کو نہ مانے تو لوک سبھا اسپیکر کی صدارت میں مشترک اجلاس کی نوبت آتی ہے۔ چونکہ لوک سبھا میں اکثریت حکومت کے ارکان کی ہوتی ہے اور دونوں ایوانوں میں سے لوک سبھا میں ارکان زیادہ ہوتے ہیں لہذا مشترک اجلاس میں عموماً حکومت کی جیت ہوتی ہے حالانکہ راجیہ سبھا میں حکومت میں اقلیت میں ہو۔ بھارتی پارلیمان کی تاریخ میں اب تک تین مرتبہ مشترک اجلاس ہوئے ہیں:

  • 1961ء: دہیز مخالف ایکٹ، 1958ء
  • 1978ء: بینکنگ سروس کمیشن ایکٹ، 1977ء
  • 2002ء: سد دہشت گردی ایکٹ، 2002ء

تحریک عدم اعتماد

لوک سبھا کے برخلاف راجیہ سبھا میں کوئی بھی رکن حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لا سکتا ہے۔

اختیارات

بھارت ایک فیڈرل حکومت ہے اور اس کے فیڈرل نظام میں راجیہ سبھا ریاستوں کی نمائندگی کرتی ہے جسے کونسل آف اسٹیٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اسی لیے راجیہ سبھا کو یونین کے خلاف ریاستوں کے تحفظ کے لیے اختیارات دیے گئے ہیں۔

یونین ریاست تعلقات

آئین ہند پارلیمان کو ریاست کے خصوصی امور میں قانون بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ ایسا صرف راجیہ سبھا میں ممکن ہے جہاں دو تہائی اکثریت سے بل کو پاس کیا جاتا ہے۔ مرکزی حکومت کو راجیہ سبھا کی منظوری کے بغیر ریاست کے معاملے میں کسی قانون کے بنانے کی اجازت نہیں ہے۔

آل انڈیا سروسز کی تخلیق

دو تہائی اکثریت کی منظوری سے راجیہ سبھا ایسا بل منظور کرسکتی ہے جس کی رو سے حکومت کو مرکز اور ریاست کے لیے مزید آل انڈیا سروسز کی تخلیق کا جواز مل جاتا ہے۔ اس میں جوڈیشیل سروسز بھی شامل ہیں۔

ساخت

راجیہ سبھا میں نشستوں کا الاٹمنٹ ریاستوں اور یونین علاقوں کی آبادی کے تناسب سے بقایا تماسب کے تحت کیا جاتا ہے۔[8] تمام ارکان ریاستی کونسل سے منتخب ہو کر آتے ہیں لہذا جن یونین علاقوں میں ریاستی کونسل ہیں ہے راجیہ سبھا میں ان کی نمائندگی نہیں ہے جیسے جزائر انڈمان و نکوبار، چندی گڑھ، دادرا و نگر حویلی، دمن و دیو اور لکشادیپ۔ 12 ارکان صدر بھارت نامزد کرتا ہے۔ آئین ہند کے چوتھے درج فہرست کے مطابق راجیہ سبھا میں 216 نشستیں تھیں جن میں سے 12 کو صدر نامزد کرتا ہے اور 204 ریاستوں سے منتخب ہو کر آتے ہیں۔[9] موجودہ وقت میں 245 نشستیں ہیں جن میں 233 ارکان ریاستوں کی نمنائندگی کرتے ہیں اور 12 کو صدر منتخب کرتا ہے۔[10]

ریاست/یونین علاقہ کی راجیہ سبھا میں نمائندگی

ریاست/یونین علاقہ نشستیں
آندھرا پردیش[11] 11
اروناچل پردیش 1
آسام 7
بہار (بھارت) 16
چھتیس گڑھ 5
گوا 1
گجرات (بھارت) 11
ہریانہ 5
ہماچل پردیش 3
جموں و کشمیر 4
جھارکھنڈ 6
کرناٹک 12
کیرلا 9
مدھیہ پردیش 11
مہاراشٹر 19
منی پور 1
میگھالیہ 1
میزورم 1
ناگالینڈ 1
دہلی 3
نامزد 12
اوڈیشا 10
پدوچیری 1
پنجاب، بھارت 7
راجستھان 10
سکم 1
تمل ناڈو 18
تلنگانہ[11] 7
تریپورہ 1
اتر پردیش 31
اتراکھنڈ 3
مغربی بنگال 16
Total 245

حوالہ جات

  1. Yashwant Deshmukh (11 جون 2016)۔ "Crucial polls today: A guide to calculus of Rajya Sabha for dummies"۔ Firstpost۔ 19 جون 2016 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جون 2016 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  2. "OUR PARLIAMENT"۔ Indian Parliament۔ 17 مئی 2011 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2011 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  3. "Rajya Sabha MPs can now speak in 22 Indian languages in House"
  4. "Council of States (Rajya Sabha) – rajyasabha.in"۔ 18 جون 2012 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  5. "HANDBOOK FOR RETURNING OFFICERS – FOR ELECTIONS TO THE COUNCIL OF STATES AND STATE LEGISLATIVE COUNCILS" (PDF)۔ Election Commission of India۔ 1992۔ ص 400–426۔ 10 جنوری 2017 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 اگست 2017 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  6. آئین ہند، دفعہ 110،
  7. "Website of the Rajya Sabha – Legislation"
  8. "642 Sidharth Chauhan, Bicameralism: comparative insights and lessons"۔ 18 مئی 2015 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2015 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  9. "Composition of Rajya Sabha – Rajya Sabha At Work" (PDF)۔ rajyasabha.nic.in۔ Rajya Sabha Secretariat, New Delhi۔ 5 مارچ 2016 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2015 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  10. "Composition of Rajya Sabha – Rajya Sabha At Work" (PDF)۔ rajyasabha.nic.in۔ Rajya Sabha Secretariat, New Delhi۔ 5 مارچ 2016 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2015 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  11. ^ ا ب "Rajya Sabha members alloted [sic] to Telangana, Andhra Pradesh"۔ The Economic Times۔ 30 مئی 2014۔ 9 فروری 2014 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2015 {{حوالہ خبر}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)

مزید دیکھیے

Read other articles:

American TV series (briefly, 2002) Girls ClubIntertitle of girls clubGenreLegal dramaCreated byDavid E. KelleyStarring Gretchen Mol Kathleen Robertson Chyler Leigh Giancarlo Esposito Sam Jaeger Donovan Leitch Opening themeSan Francisco (Be Sure to Wear Flowers in Your Hair) by Laura DawnCountry of originUnited StatesOriginal languageEnglishNo. of seasons1No. of episodes9 (of which 7 unaired)ProductionExecutive producerDavid E. KelleyRunning time44 minutesProduction companies David E. Kelley P...

 

Columella kan verwijzen naar: Lucius Iunius Moderatus Columella, een Romeinse auteur van landbouwkundige werken Columella (slak) de centrale zuilstructuur in de gespiraliseerde schelp van een slak Columella (koraal), de centrale zuil in de theca van koralen Columella (geslacht), een geslacht van slakken met onder andere Columella columella in de familie Vertiginidae columella (mos), een zuiltje in het sporenkapsel van sommige mossen Bekijk alle artikelen waarvan de titel begint met Colum...

 

Sankt Aldegund Gemeente in Duitsland Situering Deelstaat Rijnland-Palts Landkreis Cochem-Zell Verbandsgemeinde Zell (Mosel) Coördinaten 50° 5′ NB, 7° 8′ OL Algemeen Oppervlakte 6,19 km² Inwoners (31-12-2020[1]) 554 (89 inw./km²) Hoogte 100 m Burgemeester Helmut-Paul Gietz Overig Postcode 56858 Netnummer 06542 Kenteken COC (alternatief: ZEL) Gemeentenr. 07 1 35 076 Website www.st-aldegund.de Locatie van Sankt Aldegund in Cochem-Zell Portaal    Duitsland ...

Ervin Zukanović Informasi pribadiNama lengkap Ervin ZukanovićTanggal lahir 11 Februari 1987 (umur 36)Tempat lahir Sarajevo, SFR YugoslaviaTinggi 1,88 m (6 ft 2 in)Posisi bermain BekInformasi klubKlub saat ini A.S.Roma (pinjaman dari Sampdoria)Nomor 87Karier junior Bubamara 91Karier senior*Tahun Tim Tampil (Gol)2005–2006 Željezničar 18 (0)2006–2007 Austria Lustenau II 9 (0)2008–2010 FCV Dender EH 47 (2)2010–2011 Eupen 33 (4)2011–2012 Kortrijk 56 (8)2013– Gen...

 

Vấn đề biên giới Việt–Trung thời Lê sơ phản ánh những hoạt động quân sự – ngoại giao giữa nhà Lê sơ ở Việt Nam với triều đại nhà Minh của Trung Quốc xung quanh vấn đề biên giới phía Bắc Đại Việt. Mặc dù từ sau khởi nghĩa Lam Sơn (1427) đến trước trận Ngọc Hồi – Đống Đa (1789), Việt Nam và Trung Quốc không có cuộc chiến tranh lớn nào nhưng biên giới phía Bắc thường có tranh...

 

              • 2015 → Elecciones primarias por cupo senatorial del PDCElección de reemplazante en escaño de senador vacante del PDC, período 2014-2018 Fecha Domingo 27 de abril de 2014 Tipo Parlamentaria Cargos a elegir 1 senador para la Circunscripción senatorial XI Período 28 de abril de 2014 a 11 de marzo de 2018 Demografía electoral Votantes 18 660 Votos válidos 18 506 Resultados Manuel M...

Brazilian footballer In this Portuguese name, the first or maternal family name is Vieira and the second or paternal family name is Rodrigues. Renatinho Renatinho during a Primeira Liga match against Flamengo in 2017Personal informationFull name Renato Vieira Rodrigues[1]Date of birth (1992-01-31) 31 January 1992 (age 31)[1]Place of birth Foz do Iguaçu, BrazilHeight 1.72 m (5 ft 7+1⁄2 in)[1]Position(s) MidfielderSenior career*Years Team A...

 

2008 novel by David Levien This article relies excessively on references to primary sources. Please improve this article by adding secondary or tertiary sources. Find sources: City of the Sun Levien novel – news · newspapers · books · scholar · JSTOR (November 2012) (Learn how and when to remove this template message) City of the Sun Relentless suspense. - Harlan CobenAuthorDavid LevienCountryUnited StatesLanguageEnglishGenreCrime, SuspensePublish...

 

برانتلي     الإحداثيات 31°35′04″N 86°15′24″W / 31.584365°N 86.256651°W / 31.584365; -86.256651  تقسيم إداري  البلد الولايات المتحدة[1]  التقسيم الأعلى مقاطعة كرينشو  خصائص جغرافية  المساحة 8.178297 كيلومتر مربع8.178299 كيلومتر مربع (1 أبريل 2010)[2]  ارتفاع 90 متر،  و90 ...

River in Buenos Aires, ArgentinaNegroCurú Leuvú, Río de los SaucesRio Negro near the mouth, seen from its northern bank, between the cities of Viedma, Río Negro and Carmen de Patagones, Buenos AiresMap of the Río Negro drainage basinLocationCountryArgentinaProvincesNeuquénRío NegroBuenos AiresRegionPatagoniaCitiesNeuquénVilla ReginaPhysical characteristicsSourceLimay River • locationNahuel Huapi Lake, Neuquén • coordinates41°03′20″S 71°09′...

 

Norwegian singer, musician, composer and lyricist Jarle Bernhoft Bern/hoftBernhoft at Nobel Prizes concert 2011.Background informationBirth nameJarle Norman Bernhoft-SjødinAlso known asBern/Hoft (solo work 2011 onwards) Rod Hot (in Green Granadas)Born (1976-06-21) 21 June 1976 (age 47)NorwayYears active2002–presentWebsitewww.bernhoft.orgMusical artist Jarle Bernhoft (Norwegian pronunciation: [ˈjɑ̀ːlə ˈbæ̀ɳhɔft];[verification needed] né Jarle Norman Bernhoft-...

 

China-controlled disputed Paracel Island in the South China Sea See also: Sansha Woody IslandDisputed islandAerial view of Woody and Rocky IslandsYongxingHuangyanHuayangMeijiZhongjian IslandYongshuZhubiclass=notpageimage| Location of the major islands in Sansha Legend: Black:Yongxing Island (seat of Sansha) Red:Chigua Reef Green:Dongmen Reef Yellow:Huangyan Island Red:Huayang Reef Blue:Meiji Reef Blue:Nanxun Reef Black:Zhongjian Island Green:Yongshu Reef Purple:Zhubi Ree...

Refugio adalah kota yang terletak di Refugio County, Texas, Amerika Serikat. Kota ini memiliki luas sebesar 4.0 km². Pada tahun 2000, kota ini memiliki populasi sebsar 2.941 jiwa. Pranala luar Peta dan foto udara Koordinat: 28.305812° -97.274594° Peta jalan dari Google Maps, atau Yahoo! Maps, atau Windows Live Local Citra satelit dari Google Maps, Windows Live Local, WikiMapia Peta topografis dari TopoZone Gambar udara atau peta topografis dari TerraServer-USA Artikel bertopik geograf...

 

Indian telecommunications company TATA DOCOMOFormerlyTata DocomoTypeSubsidiaryIndustryTelecommunicationsFoundedNovember 2008; 15 years ago (2008-11)Defunct1 July 2019; 4 years ago (2019-07-01)FateAcquired by Bharti AirtelHeadquartersMumbai, Maharashtra, IndiaArea servedIndiaProductsMobile TelephonyWireless InternetInternet ServicesMembers20.04 million (March 2018)[1]Number of employees5,015[2]ParentBharti Airtel Tata Docomo was an ...

 

Опис Нашивка бездоганного стрільця з пістолету Берегової охорони США Джерело http://en.wikipedia.org/wiki/Awards_and_decorations_of_the_United_States_Coast_Guard Час створення 28 July 2011 Автор зображення EricSerge Ліцензія Це зображення перебуває в суспільному надбанні.Зазначена причина: commons:Шаблон:PD-USGov Суспільн...

2013 film by Uğur Yücel Benim DünyamFilm posterDirected byUğur YücelWritten byUgras Günes, Can YücelProduced byErol AvciStarringBeren Saat Uğur YücelRelease date 25 October 2013 (2013-10-25) Running time100 minutesCountryTurkeyLanguageTurkish Benim Dünyam (My World) is a 2013 Turkish drama film directed by Uğur Yücel.[1] It is the remake of the 2005 Indian film, Black[2] which in turn was inspired by the true story of American political activist and ...

 

Subcompact crossover SUV Motor vehicle Hyundai Kona2023 Hyundai Kona (SX2)OverviewManufacturerHyundaiAlso calledHyundai Kauai (Portugal)Production2017–presentModel years2018–presentBody and chassisClassSubcompact crossover SUVBody style5-door SUVLayoutFront-engine, front-wheel-driveFront-engine, all-wheel-driveFront-motor, front-wheel-drive (electric) The Hyundai Kona (Korean: 현대 코나) is a subcompact crossover SUV produced by the South Korean manufacturer Hyundai. ...

 

Russian professional footballer Vitali Astakhov With Volga in 2012Personal informationFull name Vitali Gennadyevich AstakhovDate of birth (1979-01-09) 9 January 1979 (age 44)Place of birth Kuybyshev, Russian SFSRHeight 1.90 m (6 ft 3 in)Position(s) GoalkeeperYouth career FC Torpedo-ZIL MoscowSenior career*Years Team Apps (Gls)2000–2004 FC Moscow 12 (0)2005 FC Fakel Voronezh 17 (0)2006 FC Sodovik Sterlitamak 24 (0)2007 FC Baltika Kaliningrad 15 (0)2008–2012 FC Volga Niz...

Ne doit pas être confondu avec Crime contre l'humanité. Une femme juive et son enfant vont être abattus par les Einsatzgruppen pendant que d'autres victimes doivent creuser leur propre fosse, à Ivanhorod en Ukraine, 1942. Un crime de guerre est une violation du droit de la guerre d'une gravité particulière. Au sein des Nations-Unies, le crime de guerre est défini par des accords internationaux. Le Statut de Rome (les 59 alinéas de l'article 8[1]) régit les compétences de la Cour pé...

 

Baldev SinghBorn(1904-04-06)6 April 1904Died2 February 1998(1998-02-02) (aged 93)NationalityIndianOther namesGrandfather neuronOccupation(s)Neurologist, professorAwardsPadma Bhushan (1972) Baldev Singh (6 April 1904 – 2 February 1998) was an Indian neurologist. He was best known for collaborative works with neurologists Jacob Chandy, Balasubramaniam Ramamurthi and S. T. Narasimhan and together they have been credited to be pioneers in development of epilepsy surgery i...

 

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!