دفاعی انسٹی ٹیوٹ برائے جدید ٹیکنالوجی (انگریزی: Defence Institute of Advanced Technology) یہ بھارت میں دفاع سے متعلق ہندسیات و ٹیکنالوجی کی معروف ڈیمڈ یونیورسٹی ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ کا انتظام تنظیم برائے دفاعی تحقیق و ترقی، وزارت دفاع، حکومت ہند کے تحت آتا ہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ پونے، مہاراشٹر میں کھڑک واسلہ بند کے قریب ’گِری نگر‘ علاقے میں واقع ہے۔