پونہ (با ابجدیہ: [puɳe] English: /ˈpuːnə/؛[20][21][22][23])یا پونے (انگریزی: Pune) (با ابجدیہ: [puɳe]; English: /ˈpuːnə/)[24][25]، بھارت کی ریاست مہاراشٹر کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ ریاست کا سب سے بڑا شہر ممبئی ہے۔ اسے پونہ\پونا بھی کہا جاتا ہے اور یہی اس کا قدیم نام ہے جو 1978ء تک رائج تھا۔[26][27][28] آبادی کے لحاظ سے یہ بھارت کا نواں بڑا شہر ہے۔ اس کی مجموعی آبادی تقریباً 3.13 ملین ہے۔[29] پونے شہر آئے دن بڑھتا اور پھیلتا رہا ہے اور اس کا پھیلاو پمپری-چنچواڑ اور تین چھاونی شہر جیسے کھڑکی اور دیہو روڈ کو ملا کر پونے کا ایک نیا شہری علاقہ بنتا ہے جسے پونے میٹروپولیٹن علاقہ (پی ایم آر) کہا جاتا ہے۔ [30] مردم شماری، 2011ء کے مطابق پونے شہری علاقوں کی کل آبادی ہے 5.05 ملین ہے جبکہ پونے میٹروپولیٹن علاقہ کی آبادی 7.27 ملین ہے۔[11] ممبئی میٹروپولیٹن اور ناسک میٹروپولیٹن کے ساتھ مل کر پونے میٹروپولیٹن علاقہ ایک بڑا علاقہ بناتا ہے جسے میگاپولس کہتے ہیں اور اس کا دوسرا نام ممبئی میگاریجن ہے۔ اسے مہاراشٹر کا سنہری مثلث بھی کہا جاتا ہے اور میگاپولس کی کل آبادی 50 ملین ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا آباد شہری علاقہ ہے۔ [31][32][33] پونے سطح مرتفع دکن پر 560 میٹر (1,837 فٹ) سطح سمندر سے میٹر بلند ہے اور دریائے موتھا کے کنارے آباد ہے۔[34] یہ ضلع پونہ کا انتظامی دفتر بھی ہے۔ 18ویں صدی میں یہ شہر مرہٹہ سلطنت کی وزارتِ عظمیٰ پیشوا راج کا پایہ تخت تھا اور اس طرح یہ بر صغیر کے اہم سیاسی مراکز میں سے ایک تھا۔[35] خوش حال زندگی کے پیمانہ پر پونے بھارت کا اول نمبر شہر ہے۔[36]
پونے مہاراشٹر کی ثقافتی راجدھانی بھی ہے۔[37][38] متعدد نامور تعلیمی اداروں کے جائے قیام ہونے کی وجہ سے پونے کو مشرق کا آکسفرڈ بھی کہا جاتا ہے۔[39][40]گذشتہ دہائیوں میں شہر ایک بڑا تعلیم گاہ بن کر سامنے آیا ہے اور ملک بھر میں موجود غیر ملکی طالب علموں کی نصف آبادی پونے میں ہی مقیم ہے۔[41][42] اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے تحقیقی ادارے، تعلیم، انتظام اور تربیتی اداروں کی کثرت کی وجہ سے ملک و بیرون ملک سے اکثر طالب علم یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ پونے کے کئی کالج یورپ کے کالجوں کے ساتھ تبادلہ طلاب کا پروگرام چلاتے ہیں۔[43]
پونے شہر کا نام پونیہ-وشیہ سے لیا گیا ہے جس کے معنی مقدس خبر کے ہیں۔ یہ لفظ راشٹر کوٹ سلطنت کے زمانہ کی تانبہ کی ایک کی تھالی میں لکھا ہوا ملا تھا جو 937ء کا زمانہ ہے۔[44] 13ویں صدی میں اسے پونوڑی (पुनवडी) کہا جاتا تھا۔[45]
{{حوالہ ویب}}
|dead-url=
{{حوالہ خبر}}
{{حوالہ موسوعہ}}
|deadurl=
سانچہ:Pune district topics سانچہ:Suburbs of Pune