سلطنت عثمانیہ
عرب بغاوت (1916ء تا 1918ء) (آغاز: 9 شعبان 1334 ہجری)(عربی: الثورة العربية الكبرى، ترکی: Arap İsyanları، عرب عصیان لری، انگریزی: Arab Revolt) کا آغاز شریف مکہ حسین ابن علی نے کیا تھا جس کا مقصد سلطنت عثمانیہ سے آزادی حاصل کر کے حلب، شام سے عدن، یمن تک ایک واحد عرب ریاست قائم کرنا تھا۔
حسین ابن علی نے برطانیوں اور تھامس لارنس کا ساتھ دیا اور سلطنتِ عثمانیہ کے خلاف 1915ء میں جنگ شروع کیا جس سے سارے عرب ممالک سے عثمانی تسلّط ختم ہو گیا اور پھر مشرقِ وسطی پر دونوں برطانوی اور فرانسیسی تسلّط قائم ہو گئے۔ حسین بن علی نے مدینہ المنوّرہ کا عثمانی گورنر عمر فخرالدین پاشا کے خلاف مدینہ المنوّرہ پر قبضہ کرنے کے لیے دو سال محاصرہ کیا۔