عالمی ادارہ محنت یا انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) اقوام متحدہ کا مخصوص ادارہ ہے جو بین الاقوامی سطح پر مزدوروں کے حقوق اور محنت و مشقت کے امور بارے کام کر رہا ہے۔ اس ادارے کا مرکزی دفتر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں قائم ہے۔ اس کے مرکزی دفتر کے علاوہ سیکریٹریٹ بھی قائم ہے جو عالمی دفتر برائے محنت کے نام سے موسوم ہے۔ عالمی ادارہ محنت کو 1969ء میں اس کی خدمات کے صلے میں نوبل انعام برائے امن سے بھی نوازا گیا تھا۔