ستارہ جرأتپاکستان کا تیسرا اعلیٰ ترین عسکری اعزاز ہے۔ پاکستان کے شہریوں کے لیے قومی اعزازات کے پانچ آرڈرز تھے جن کے نام آرڈر آف پاکستان‘ آرڈر آف شجاعت‘ آرڈر آف امتیاز‘ آرڈر آف قائد اعظم اور آرڈر آف خدمت تھے۔ اب ہر آرڈر تمغوں کے چار چار سلسلوں پر مشتمل ہے۔ جو نشان‘ ہلال‘ ستارہ اور تمغا کہلاتے ہیں۔ آرڈر آف جرأت کی جگہ پر تین تمغے رکھے گئے جو ہلال جرأت‘ ستارہ جرأت اورتمغہ جرأت کہلائتے ہیں یہ تینوں تمغے صرف مسلح افواج کے ارکان کو دیے جاتے ہیں۔