ہلال جرٔات نشان حیدر کے بعد پاکستان کا دوسرا بڑا فوجی اعزاز ہے۔ یہ اعزاز 1957ء میں پاکستان کے اسلامی جمہوریہ بننے کے بعد شروع کیا گیا۔ یہ اعزاز افواج پاکستان کو جنگ میں بہادری اور جرأت کے مظاہرہ پر دیا جاتا ہے۔
تفصیل
یہ اعزاز پاکستان کی فضائی، بری اور بحری فوج کے بہادر سپاہیوں کو دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز برطانیہ کے "برٹش ڈسٹنگواشڈ سروس آرڈر" (British Distinguished Service Order) اور امریکا کے "یونائیٹڈ سٹیٹس ڈسٹنگواشڈ سروس کراس (United States Distinguished Service Cross) کے برابر ہے۔ اس اعزاز کے ہمراہ بیس ہزار روپے یا پانچ ایکڑ اراضی بھی دی جاتی ہے۔
شکل و صورت
ہلال جرإت سونے كے تمغے كی شكل كا ہوتا ہے جس كی پشت پر عربی رسم الخط میں ہلال جرإت كے الفاظ كندہ ہوتے ہیں۔ اس كے ساتھ یكساں ناپ كی سرخ، سبز اور سرخ رنگ کی 3 پٹیاں آویزاں ہوتی ہیں۔
اعزاز حاصل کرنے والے
ہلال جرأت حاصل کرنے والے پہلے چار سپاہیوں میں
اعزاز حاصل کرنے والوں کی فہرست
پاک فوج
پاکستان/ بنگلہ دیش فوج
پاک فضائیہ
- ایئر مارشل نور خان
- گروپ کیپٹن ظفر مسعود
- سکوارڈن لیڈر سرفراز احمد رفیقی
- ایئر مارشل عبد الرحیم خان
- ایئر کموڈور انعام الحق خان
پاک بحریہ
- وائس ایڈمرل افضل رحمان خان
- ریئر ایڈمرل محمد شریف
مزید دیکھیے
ملاکا اسٹک
اعزازی شمشیر (پاکستان)
تمغائے امتیاز
تمغائے بسالت
تمغائے جرات
ستارہ بسالت
ستارہ جرأت
ستارۂ امتیاز
نشان امتیاز
نشان حیدر
ہلال امتیاز
ہلال جرأت
بیرونی روابط
حوالہ جات