الحاج خورشید احمد 1 جنوری 1956 کو پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کے ایک مشہور نعت خواں تھے۔[1] انھوں نے نعت خوانی کا سلسلہ اس وقت سے شروع کیا جب ان کی عمر صرف چند سال کی تھی اور یہ سلسلہ ان کی وفات تک جاری رہا۔ وہ نہ صرف اردو میں نعتیں پڑھتے تھے بلکہ ساتھ ساتھ دیگر زبانوں میں بھی بشمول بنگالی زبان کے بھی نعت خوانی کرتے تھے۔ ان کی پردرد آواز اور نعت پڑھنے کے انداز نے بہت سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور جلد ہی وہ دنیا میں ایک مشہور نعت خواں بن گئے۔
انتقال
خورشید احمد 30 اگست 2007ء میں انتقال کر گئے۔ ان کے دماغ کی شریانیں پھٹ گئی تھیں اور وہ ہسپتال میں دو دن کوما میں رہنے کے بعد وفات پا گئے۔