منور سعید، (پیدائش: 24 اگست 1945ء) امروہہ، بھارت میں پیدا ہوئے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی ایس سی کرنے کے بعد 1960ء میں پاکستان آ گئے۔ پاکستان آنے کے بعد اسٹیج اور ریڈیو پر کام شروع کیا۔
[1]
کیرئیر
1967ء میں کراچی میں ٹیلی وژن اسٹیشن قائم ہوا تو ٹی وی ڈراموں میں کام شروع کیا، ٹی وی پر ان کا پہلا ڈراما ’’مجرم‘‘ تھا جسے زمان علی خان نے پروڈیوس کیا تھا۔ کراچی ٹیلی وژن پر ان کا مقبول ترین ڈراما آزادی کے مجرم تھا جس میں منور سعید نے محمد علی جوہر کا کردار ادا کیا تھا۔ انیس سو ستر میں لاہور سے فلم کی آفر ہوئی، لقمان صاحب اور باری ملک صاحب کی پنجابی فلم ’’ماں دا لال‘‘ ان کی پہلی فلم تھی جس کے ڈائریکٹر ایم جے رانا تھے، لاہور منتقل ہونے کے بعد انھوں نے فلم، ٹی وی، ریڈیو اور سٹیج میں کام کیا۔ وہ تقریباً چالیس برس لاہور میں مقیم رہے۔
[1][2][3][4]
اعزازات
حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2002ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
ان دنوں منور سعید صاحب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں نائب صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
[1][5]
حوالہ جات