احمد الصاوی کا نام احمد بن محمد الصاوی المالکی الخلوتی ہے۔ احمد الصاوی کی پیدائش مصر کے شہر صا الحجر میں 1175ھ/ 1761ء میں ہوئی۔ احمد الصاوی کے حفظِ قرآن اپنے آبائی شہر صا الحجر میں ہی کیا اور ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی۔ 1187ھ/ 1773ء میں وہ اعلیٰ دینی تعلیم کی خاطر جامعہ الازہر، قاہرہ منتقل ہو گئے۔
وفات
شیخ احمد الصاوی نے 1241ھ/ 1825ء کو 64 سال کی عمر میں مدینہ منورہ، حجاز میں انتقال کیا اور وہیں اُن کی تدفین کی گئی۔