عبد الرحمٰن بن قاسم عتقی

عبد الرحمٰن بن قاسم عتقی

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 749ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصر   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 806ء (56–57 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصر   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت و جماعت
فقہی مسلک مالکی
عملی زندگی
استاذ مالک بن انس   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تلمیذ خاص ابن المواز   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابو عبد اللہ عبد الرحمن بن قاسم بن خالد بن جنادہ عتقی سنہ ولادت 132 ہجری مطابق 750 عیسوی اور سنہ وفات 191 ہجری مطابق 806 عیسوی ہے۔ مالک بن انس کے ساتھ تقریباً بیس سال تک رہے، امام مالک کے خاص تلامذہ میں تھے، ان سے سماعت کرتے پھر اس کو اچھی طرح یاد کرتے اور اس پر عمل کرتے تھے۔ امام مالک نے ایک روز ان سے کہا: ”اللہ کے واسطے سنو تم علم کو خوب عام کرو۔“[3] ابن قاسم عتقی امام مالک کے علوم کے سب سے بڑے عالم تھے، زاہد متقی اور حکام سے دور رہنے والے شخص تھے، ان کے ہدایا و تحائف کو قبول نہیں کرتے تھے اور یہ بات کہا کرتے تھے ”حاکموں کی قربت و مجلس میں خیر نہیں ہوتا۔“[4]

امام مالک کی وفات کے بعد امام مالک کے تلامذہ نے ابن قاسم عتقی کی طرف رجوع کیا اور خوب استفادہ کیا، مالکی مذہب کی مدونہ کبری کو لکھنے والے یہی ہیں جو مالکی مذہب کی بڑی کتابوں میں سے ہے۔ در حقیقت ابن قاسم عتقی مالکی مذہب کی پہلی حجت ہیں، یہاں تک کہ امام مالک کے سب سے زیادہ ساتھ رہنے والے شاگرد عبد اللہ بن وہب ان کے بارے میں کہتے ہیں: ”اگر تم امام مالک کی فقہ حاصل کرنا چاہیے ہو تو ابن قاسم کے پاس جاؤ، اس لیے کہ انھوں نے اسی کو اپنا مشغلہ بنائے رکھا اور ہم دوسرے تلامذہ دوسرے کاموں میں مشغول ہو گئے۔“[5]

نام ونسب

عبد الرحمن نام، ابو عبد اللہ کنیت اور نسب نامہ یہ ہے:عبد الرحمن بن القاسم بن خالد بن جنادہ [6]زبید بن الحارث العتیقی کے غلام تھے،اس لیے عتقی کی نسبت سے مشہور ہیں۔ [7]

ولادت اوروطن

مصر کے رہنے والے تھے ان کے سالِ پیدائش کے سلسلہ میں علما کا بہت اختلاف ہے،147ھ 131ھ اور 132ھ تینوں منقول ہیں لیکن امام ابن القاسم کے تلمیذ رشید سحنون کے بیان کو اس بارے میں معتبر ترین قرار دیا جائے گا،کیونکہ وہ صاحب البیت ادری بمافیہ کے پورے مصداق تھے،اس کے مطابق 128ھ میں شیخ کی ولادت ہوئی۔ [8]

طلب علم

انھیں طلب علم کا بے انتہا شوق تھا جس کا اندازہ صرف اس سے کیا جا سکتا ہے کہ انھوں نے اس راہ میں جسمانی صعوبتوں کو انگیز کرنے کے علاوہ خطیر مال ودولت کو بھی قربان کیا؛چنانچہ ابن عماد لکھتے ہیں: انفق مالاً کثیراً فی طلب العلم [9] انھوں نے تحصیل علم میں بکثرت مال خرچ کیا۔ امام مالکؒ کے منبع علم سے خصوصی استفادہ کیا،خود بیان کرتے ہیں کہ ایک شب عالمِ رویا میں مجھے خبر دی گئی کہ تمھیں علم سے اس قدر شغف وانہماک ہے تو "عالمِ آفاق کی صحبت اختیار کرو، میں نے پوچھا وہ عالم آفاق کون ہے؟بتلایا گیا امام مالک رحمہ اللہ؛ چنانچہ اس غیبی اشارہ کے بعد وہ امام صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے اورکامل بیس سال تک اپنے سینہ کو مالکی علوم کا گنجینہ بنانے میں مصروف رہے،امام صاحب سے انھوں نے 20 کتابوں کا سماع حاصل کیا تھا۔ [10]

تبحر وجامعیت

فضل وکمال کے اعتبار سے وہ یگانۂ روز گار فقیہ اورحافظِ حدیث تھے،تبع تابعین کی جماعت میں ایسی جامع الکمالات شخصیتیں بہت کم ملتی ہیں،خصوصاً فقہ مالکی کی مہارت میں تو ان کا ثانی ملنا مشکل ہے، میدانِ علم کے شہسوار ہونے کے ساتھ زہد واتقا اورشجاعت وسماحت میں بھی ممتاز تھے ،روم،بربراور زنج کے جہاد میں عمر کا چوتھا ئی حصہ صرف کیا تھا[11] ابن حبان کا بیان ہے: کان حبراً فاضلا تفقہ علیٰ مذہب مالک وفوع علی اصولہ [12] علم و فضل میں بلند پایہ تھے فقہ مالکی کے متبع اوراس کے اصول سے فروع کا استنباط کرنے والے تھے علامہ ذہبی لکھتے ہیں "الامام فقیہ الدیار المصریہ" [13]

شیوخ وتلامذہ

امام مالک سے خصوصی تلمذ کے علاوہ جن ممتاز علما کے فیض صحبت سے وہ مستفید ہوئے،ان میں کچھ نام یہ ہیں، عبد الرحمن بن شریح بکر بن مضر، نافع بن ابی نعیم،یزید بن عبدالملک اورسفیان بن عیینہ،اسی طرح خود ان کے تلامذہ میں سعید بن عیسیٰ،محمد بن مسلمہ،حارث بن مسکین،سحنون بن سعید،عبد الرحمن بن ابی الیغمر،محمد بن عبد اللہ اورعیسیٰ بن حماد زغبہ وغیرہ کے اسماء لائق ذکر ہیں۔ [14]

فقہ

فقہ میں غیر معمولی مہارت ان کا سب سے بڑا طغرائے امتیاز ہے،امام مالکؒ کی طویل ترین ہم نشینی نے انھیں فقہ مالکی کا منبع بنادیا تھا،مالکی مذہب کی پہلی تدوین انھی سے شروع ہوتی ہے،امام مالکؒ کے فتاویٰ ومسائل کی تقریباً تین سو جلدیں ان کے پاس تھیں۔ [15] ایک بار امام مالکؒ سے ابن وہب اورابن القاسم کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا ابن وہب عالم ہیں اورابن قاسم فقیہ [16] ابن حبان رقمطراز ہیں: کان حبراً فاضلا ممن تفقہ علیٰ مالک وفرع علیٰ اصولہ وذب عنھا ونصر من انتحلھا [17] وہ بڑے عالم وفاضل تھے اوران علما میں سے تھے جو فقہ مالکی کے پیرو تھے اورجنہوں نے اس مذہب کے فروع متعین کیے اور اس کی طرف سے ہمیشہ دفاع اوراس کے متبعین کی حمایت کرتے رہے۔ ان کے ہم پایہ معاصر عبد اللہ بن وہب کا قول ہے ،اگر فقہ مالکی میں مہارت پیدا کرنا چاہو تو ابن القاسم کی صحبت اختیار کرو کیونکہ وہ اس میں منفرد ویکتا ہیں۔ [18]

مؤطا کی روایت

مؤطا امام مالکؒ کے رواۃ کی تعداد بہت زیادہ ہے،مختلف زمانوں میں علما نے امام صاحب سے اس کی تحصیل کی ہے،اس اختلاف زمانی کے نتیجہ میں مؤطا تیس مختلف طریقوں سے مروی ہے جن میں صرف 16 روایتیں مشہور ومعتبر ہیں،انہی خوش بختوں میں ابن القاسم بھی ہیں، نسائی کا بیان ہے۔ لم یرواحدالمؤطا عن مالک اثبت من ابن القاسم ولیس احد من اصحاب مالک عندی مثلہُ [19] عبد الرحمن بن القاسم سے زیادہ ثبت کسی شخص نے امام مالکؒ سے مؤطا کی روایت نہیں کی اور نہ اصحاب مالکؒ میں ابن القاسم کے پایہ کا کوئی تھا۔ خلیلی کہتے ہیں کہ: ھواول من حمل المؤطا الی مصر [20] وہ پہلے شخص ہیں جنھوں نے مؤطا مصر میں پہنچائی۔

مدوّنہ کی تالیف

فقہ مالکی کی مشہور ترین ضخیم کتاب "المدونۃ الکبری"انہی کی تالیف ہے،جوان کے لائق شاگرد سحنون کے واسطہ سے مروی ہے،اس کتاب کے متعلق زرکلی کا بیان ہے۔ ھومن اجل الکتب المالکیۃ [21] یہ مذہب مالکی کی عظیم ترین کتابوں میں ہے۔ بعض علما کا خیال ہے کہ خود ابن القاسم نے امام مالک کے زمانہ میں مدینہ سے واپس آکر اپنے شیخ کے مجتہدات وفقیہات کو ایک کتاب کی صورت میں مدون کرنا شروع کیا تھا، یحییٰ مصمودی مدونہ کا سماع حاصل کرنے ابن القاسم کی خدمت میں مصر سے حاضر ہوئے تھے،لیکن اس وقت وہ بستر علالت پر تھے،یہ کتاب مصر کے مطبع بولاق سے طبع ہوکر ہر جگہ دستیاب ہے۔

ثقاہت

علما ان کی ثقاہت پر متفق ہیں،نسائی"ثقۃ مامون"ابوزرعہ مصری:"ثقۃ رجل صالح"اورحاکم "ثقۃ مامون "کہتے ہیں،علاوہ ازیں خطیب ابن حبان اور یحییٰ بن معین نے بھی ان کی توثیق کردی ہے،امام بخاری نے اپنی جامع صحیح میں ان کی روایت کی تخریج کی ہے۔ [22]

زہد وورع

ان کمالات کے ساتھ وہ نہایت بلند مرتبہ زاہد ومتقی بھی تھے،حرث بن مسکین بیان کرتے ہیں کہ اس صفت میں وہ عجیب وغریب حیثیت رکھتے تھے،فرطِ تقویٰ کا عالم یہ تھا کہ سلاطین وقت کے نذر وتحائف کو کبھی قبول نہیں کرتے تھے۔

اقوالِ زرین

ان کے بہت سے حکیمانہ اقوال آب زر سے لکھے جانے کے لائق ہیں اکثر دُعا فرمایا کرتے :"خدا وندا تودنیا کو مجھے سے اورمجھے دنیا سے دُور رکھ"فرمایا حکمرانوں سے تقرب اختیار کرنے میں کوئی بھلائی نہیں، فرمایا: زیادہ دوست بنانے سے بچو؛کیونکہ یہ آزاد لوگوں کو غلام بنانے کے مانند ہے۔ [23]

وفات

7 صفر شب جمعہ کو بمقام مصر انتقال فرمایا،باب القرافۃ الصغری کے باہر ان کا مزار ہے[24] وفات کے وقت حسبِ اختلافِ روایت 58،60 اور63 سال کی عمر تھی۔

حوالہ جات

  1. ^ ا ب ناشر: کتب خانہ کانگریس — کتب خانہ کانگریس اتھارٹی آئی ڈی: https://id.loc.gov/authorities/nr94035672 — اخذ شدہ بتاریخ: 2 مارچ 2021
  2. عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/094127743 — اخذ شدہ بتاریخ: 5 مارچ 2020
  3. "الديباج المذهب في معرفة علماء أعيان المذهب"۔ IslamKotob – بذریعہ Google Books
  4. "سير أعلام النبلاء» الطبقة التاسعة» عبد الرحمن بن القاسم"۔ library.islamweb.net۔ مورخہ 2016-06-15 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-24
  5. "مالك حياته وعصره أراؤه الفقهية لمحمد أبو زهرة"۔ IslamKotob – بذریعہ Google Books
  6. (تہذیب التہذیب:6/252)
  7. (ابن خلکان:1/493)
  8. (الدیباج المذہب:147)
  9. (شذرات الذہب:1/329)
  10. (ابن خلکان :1/494)
  11. (الدیباج المذہب:147)
  12. (شذرات الذہب:1/329)
  13. (تذکرۃ الحفاظ:1/326)
  14. (تہذیب التہذیب:6/253)
  15. (تہذیب التہذیب:6/253)
  16. (الدیباج المذہب:147)
  17. (تہذیب التہذیب:2/253)
  18. (الدیباج المذہب:147)
  19. (الدیباج المذہب:147)
  20. (تہذیب التہذیب:6/254)
  21. (الاعلام :2/504)
  22. (ادیباج المذہب:146)
  23. (الدیباج المذہب:147)
  24. (ابن خلکان:1/494)

Read other articles:

Neusticosaurus Periode Trias Tengah, Ladinian PreЄ Є O S D C P T J K Pg N NeusticosaurusNeusticosaurus pusillusTaksonomiKerajaanAnimaliaFilumChordataKelasReptiliaOrdoEosauropterygiaFamiliPachypleurosauridaeGenusNeusticosaurusSeeley, 1882 Tipe taksonomi†N. pusillus (Fraas, 1881 [awalnya Simosaurus]) Tata namaSinonim takson Sinonim genus Pachypleura Cornalia, 1854 Pachypleurosaurus Broili, 1927 (nomen dubium) Psilotrachelosaurus Nopcsa, 1928 Sinonim spesies Neusticosaurus pygmaeus Fraas, 18...

 

中国核工業集団公司China National Nuclear Corporation種類 国有企業略称 中核集団公司、CNNC本社所在地 中国北京市西城区三里河南三巷1号設立 1999年7月1日業種 電気・ガス業事業内容 原子力発電外部リンク www.cnnc.com.cnテンプレートを表示 中国核工業集団公司(ちゅうごくかくこうぎょうしゅうだんこうし)は、中華人民共和国の国有企業である。グループの従業員数は約10万人で

 

NapoProvinceProvince of Napo BenderaLocation of Napo Province in Ecuador.Cantons of Napo ProvinceCountryEcuadorEstablishedOctober 22, 1959.CapitalTena, EcuadorCantonsList of CantonsLuas • Total12.484 km2 (4,820 sq mi)Populasi • Total79.139 • Urban25.759Zona waktuUTC-5 (ECT) The Andes in Ecuador, with the volcanoes Antisana (left) and Cotopaxi (right), as seen from the Pichincha mountain. Provinsi Napo merupakan sebah provinsi di Ekuador yang ...

Die Liste der Kulturdenkmale in Leubnitz-Neuostra umfasst sämtliche Kulturdenkmale der Dresdner Gemarkung Leubnitz-Neuostra. Die Anmerkungen sind zu beachten. Diese Liste ist eine Teilliste der Liste der Kulturdenkmale in Dresden. Diese Liste ist eine Teilliste der Liste der Kulturdenkmale in Sachsen. Inhaltsverzeichnis 1 Legende 2 Leubnitz-Neuostra 3 Anmerkungen 4 Quellen 5 Weblinks Legende Bild: Bild des Kulturdenkmals, ggf. zusätzlich mit einem Link zu weiteren Fotos des Kulturdenkmals i...

 

Untuk kegunaan lain, lihat Aurora (disambiguasi). AuroraMunicipalityMap of Zamboanga del Sur showing the location of AuroraCountry PhilippinesRegionWestern Mindanao (Region IX)ProvinceZamboanga del SurDistrict1st District of Zamboanga del SurFoundedAugust 22, 1942Barangays44Pemerintahan • MayorEnrique J. CabahugLuas • Total117,48 km2 (4,536 sq mi)Populasi (2007) • Total47.177 • Kepadatan4,0/km2 (10/sq mi)Zona waktuU...

 

Cette liste est une ébauche concernant une station de métro et Tokyo. Vous pouvez partager vos connaissances en l’améliorant (comment ?) selon les recommandations des projets correspondants. Article principal : Métro de Tokyo. La liste des stations du métro de Tokyo est une liste alphabétique des stations du métro de Tokyo, au Japon. Elle comprend les stations des deux réseaux composant le métro de Tokyo: Tokyo Metro et Toei. Introduction Si ce bandeau n'est plus pertinen...

Sapindales Klasifikasi ilmiah Kerajaan: Plantae Divisi: Magnoliophyta Kelas: Magnoliopsida Ordo: Sapindales Famili Lihat teks. Sapindales adalah salah satu ordo tumbuhan berbunga yang termasuk dalam klad euRosidae II, Rosidae, core Eudikotil, Eudikotil (Sistem klasifikasi APG II). Bangsa ini juga diakui sebagai takson dalam sistem klasifikasi Cronquist dan tercakup dalam anak kelas Rosidae, kelas Magnoliopsida. Suku/familia Sistem klasifikasi APG II (2003) mencantumkan suku-suku berikut ini s...

 

American guitarist (born 1971) Mike SquiresSquires performing with Loaded at the Maquinaria Festival in São Paulo, BrazilBackground informationBorn (1971-12-28) December 28, 1971 (age 51)Concord, California, U.S.GenresPop rock, hard rock, punk rock, alternative rockOccupation(s)GuitaristYears active1993–presentLabelsPopLlama, Barsuk, V2, The Control Group, Century Media, Eagle Rock EntertainmentMusical artist Mike Squires (born December 28, 1971) is an American musician best known as ...

 

Māori iwi (tribe) in Aotearoa New Zealand Māori iwi in New ZealandNgāti RanginuiIwi (tribe) in MāoridomRohe (region)TaurangaWaka (canoe)TākitimuWebsitewww.ranginui.co.nz Ngāti Ranginui is a Māori iwi (tribe) in Bay of Plenty, New Zealand.[1] Its rohe (tribal area) extends from Waihi in the north, to the Kaimai Range in the west, to south of Te Puke in the south, and to Tauranga in the east. The rohe does not extend offshore to Matakana Island or Mayor Island / Tuhua.[2]...

Pierre-Denis, Comte de Peyronnet Pierre-Denis, comte de Peyronnet (9 October 1778, in Bordeaux – 2 January 1854) was the president of the Bordeaux Court in France in 1815, Minister of Justice from 1821 to 1828 and four times Minister of Interior. Opposed to Napoleon's Empire, he rallied himself to the Bourbons during the Restoration. An Ultra-royalist, he supported the Anti-Sacrilege Act, the 1827 law restricting press freedom, and the loi du droit d'aînesse. Life The Count of Peyronnet's ...

 

Not to be confused with The Legend of Guan Gong, a 2004 TV series. Taiwanese TV series or program Guan GongPosterChinese nameTraditional Chinese關公Simplified Chinese关公TranscriptionsStandard MandarinHanyu PinyinGuān Gōng GenreHistorical fictionScreenplay byTung ShengDirected byLiu Ming-hsinSun Shu-peiWang Chung-kuangPao ChinStarringKou FungTsui Hao-janChang Fu-chienChao Shu-haiHsieh Tsu-wuChin FungYueh LingCountry of originTaiwanOriginal languageMandarinNo. of episodes54Prod...

 

King of the Franks from 743 to 751; last king of the Merovingian Dynasty Childeric IIIKing of the FranksReign743–751PredecessorTheuderic IVSuccessorPepin the ShortBornc. 717Diedc. 754IssueTheudericDynastyMerovingianFatherChilperic II or Theuderic IV[1] Childeric III (c. 717 – c. 754) was King of the Franks from 743 until he was deposed in 751 by Pepin the Short. He was the last Frankish king from the Merovingian dynasty. Once Childeric was deposed, Pepin became king, initiating th...

PT Bank Pembangunan DaerahJawa Barat dan BantenKantor pusat Bank BJB di BandungNama dagangbank bjbJenisPerusahaan perseroan daerah (Perseroda) publikKode emitenIDX: BJBRIndustriPerbankanDidirikan20 Mei 1961 (umur 62)KantorpusatJl. Naripan No.12 - 14, Braga, Kec. Sumur Bandung, Kota Bandung, Jawa Barat 40111 Bandung, Jawa BaratCabang1824 Jaringan kantor (2021) 1776 Terminal Perbankan Elektronik (2021)Wilayah operasiTersebar di seluruh Wilayah IndonesiaTokohkunciDireksi Yuddy Renaldi (Direktur ...

 

Il coraggioCommedia in un atto unico AutoreEduardo De Filippo Lingue originaliItalianoNapoletano GenereTeatro napoletano Fonti letterarieTratto dall'omonima commedia di Augusto Novelli Composto nel1932 Pubblicato nelInedito Prima assoluta18 febbraio 1937Teatro Politeama di Napoli   Manuale Il coraggio è una commedia in un atto unico scritta nel 1932 da Eduardo De Filippo. Fu rappresentata per la prima volta il 18 febbraio 1937 dalla compagnia teatrale Teatro Umoristico i De Filippo al T...

 

Polish brewery Okocim brewery on a postcard from 1900. The caption lists, from left to right Brewery. Cooling. Okocim. Johann Evangelist Götz, the founder of the brewery. Okocim Brewery /əˈkɒtʃɪm/ (Polish pronunciation: [ɔˈkɔt͡ɕim]), in Brzesko in southeastern Poland, is a brewery founded in 1845. History Okocim beer. The brewery was established in 1845 by Johann Evangelist Götz (1815-1893), a German beer maker born in Wirtemberg together with Joseph Neumann, from Austria-...

Portuguese Inquisition in colonial-era Portuguese India This article is about the historical inquisition. For the 1961 book about this inquisition, see The Goa Inquisition. Portuguese Inquisition in Goa Inquisição de GoaGoa InquisitionSeal of the Portuguese Inquisition in Goa.TypeTypePart of the Portuguese Inquisition HistoryEstablished1561Disbanded1812Meeting placePortuguese India The Goa Inquisition (Portuguese: Inquisição de Goa, Portuguese pronunciation: [ĩ.ki.zɨ.ˈsɐ̃w dɨ ˈ...

 

River in Kerala, India This article needs additional citations for verification. Please help improve this article by adding citations to reliable sources. Unsourced material may be challenged and removed.Find sources: Chalakudy River – news · newspapers · books · scholar · JSTOR (May 2012) (Learn how and when to remove this template message) Chalakudy RiverChalakudy bank on a summer sunriseChalakudy River Basin MapNative nameചാലക്കുടി...

 

The Swing Auditorium was an indoor arena located on E Street in San Bernardino, California. It had a capacity of 10,000 patrons.[1] Named for California state senator Ralph E. Swing, the arena was constructed at the grounds of the National Orange Show in 1949.[2] Many musicians and other artists performed at the venue, including the Dillards, Jack Benny, George Burns, Louis Armstrong, Grateful Dead, Led Zeppelin, Ike & Tina Turner, Elvis Presley, Johnny Winter, and (for 13...

Neighborhood in Calumet Heights, Chicago Pill Hill (red) within the Calumet Heights community area Pill Hill is a neighborhood in the Calumet Heights community area on the South Side of Chicago, Illinois, United States. Geography The Bronzeville Children's Museum is located at 9301 South Stony Island Avenue. According to The Electronic Encyclopedia of Chicago, the neighborhood is the more affluent portion of the Stony Island Heights neighborhood that occupies the eastern two-thirds of Calumet...

 

Microsoft freeware applications suite by Microsoft Windows EssentialsWindows Essentials applications - clockwise from the top left: Mail, Messenger, Photo Gallery and Movie Maker.Developer(s)MicrosoftInitial releaseAugust 25, 2006; 17 years ago (2006-08-25)Final release2012 (v16.4.3528.0331) / April 17, 2014; 9 years ago (2014-04-17) Operating systemWindows XP to Windows 10[1][2]TypeSoftware suiteLicenseFreewareWebsitewindows.microsoft.com/e...

 

Strategi Solo vs Squad di Free Fire: Cara Menang Mudah!